۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: دہشتگردی، فرقہ واریت نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والی عوام کی مشکلات  میں اضافہ کیا ہے اور اس سے اب تک بیسیوں بے گناہ جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آسٹریلیا میں مقیم شیعہ عالم دین حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے پاراچنار میں حالیہ کشیدگی پر اپنے بیان میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا: پاراچنار کی کشیدگی کے خاتمہ کے لیے ریاستی ادارے اور حکمران اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا: پاراچنار میں عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ وہ قوتیں جو پاراچنار کے امن کو تباہ کرنے کے لیے سر گرم عمل ہیں، ان کو بےنقاب کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: پاراچنار ملک پاکستان کا دل ہے۔ دہشتگردی، فرقہ واریت نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والی عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور اس سے اب تک بیسیوں بے گناہ جانوں کا ضیاع ہو چکا اور ملک بھی روز بروز غیر مستحکم ہوا ہے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: حکومت پاکستان اس خطے پر خصوصی توجہ دے اور دہشتگرد عناصر کا مکمل خاتمہ کرے۔ آج پاراچنار کا نوجوان تعلیم یافتہ اور ملک کا سرمایہ ہونے کے باوجود حکمرانوں کی عدم توجہ کی وجہ سے پریشان نظر آتا ہے۔

انہوں نے فلسطین اور غزہ میں جاری جنگ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ظلم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس خطے میں امن بحال ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .