منگل 16 دسمبر 2025 - 07:00
علامہ اشفاق وحیدی کی سڈنی، آسٹریلیا میں دہشتگردی کی مذمت / لواحقین سے اظہار ہمدردی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں گزشتہ روز ہونے والی دہشتگردی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممتاز مذہبی و سیاسی اسکالر اور آس پاک (Auspak) انٹرفیتھ کے صدر علامہ اشفاق وحیدی نے سڈنی میں ہونے والی دہشتگردی کے سلسلہ میں جاری مذمتی بیان میں اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اس واقعہ کے پیچھے آسٹریلیا کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے لیے آسٹریلیا دشمن قوتیں کار فرما ہیں۔

انہوں نے کہا: آسٹریلیا میں بسنے والی تمام مسلم کمیونٹی اس افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس حملہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور آسٹریلین عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

آس پاک (Auspak) انٹرفیتھ بورڈ کے صدر نے اس بات کا عزم کیا کہ ہم دہشتگردوں کے خاتمہ کے لیے یونٹی اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha