حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والی دہشگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: حکومت ایسے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹے جو ملک کے امن کو تباہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ ماہ رمضان المبارک میں ایسے حملے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیے جا رہے ہیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ماہ مبارک سے قبل ہم نے حکومت اور ریاست سے مطالبہ کیا تھا کہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پاک آرمی کی نگرانی میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جائے تاکہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے اس حملے میں شہداء کی مغفرت اور درجات میں بلندی اور جتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں ان کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
آپ کا تبصرہ