جمعرات 13 مارچ 2025 - 18:16
فقہ جعفریہ پاکستان فطرہ مقرر کیا گیا؛ گندم 300، جبکہ چاول استعمال کرنے والے 900 روپے فی کس فطرہ ادا کریں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ فقہ جعفریہ پاکستان کے مطابق، فطرہ کا اعلان کردیا گیا ہے؛ اعلان میں زیادہ تر گندم استعمال کرنے والوں کے لیے 300 جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنے والوں کے لیے 900 فطرہ مقرر کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے مسلمان 300 روپے، جبکہ چاول استعمال کرنے والے 900 روپے فی کس فطرہ ادا کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فطرہ شرائط کے مطابق مستحقین کو دیا جا سکتا ہے۔ فطرہ گھر کے تمام افراد بشمول نومولود بچوں پر بھی واجب ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha