حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانی و متولی سید وظائف شاہ صاحب مرحوم کے لیے فاتحہ پڑھی اور ان کے بیٹے سید فضائل شاہ کاظمی کو مرحوم کی تعزیت پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق علامہ اشفاق وحیدی سے ماتمی سالار، ماتمیوں اور مومنین کرام نے ملاقاتیں کیں اور اپنے علاقے کے مسائل اور عزاداری امام حسین (ع) اور مجالس کے سلسلہ میں درپیش مشکلات و مسائل بیان کیے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہمیشہ شیعہ قوم نے امن و امان کے لیے راولپنڈی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا لیکن عزاداری امام حسین (ع) اور مجالس عزاء میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
علامہ اشفاق وحیدی نے ماتمی سالاروں اور بانیان کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور حسب سابق تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تمام مومنین اور ماتمیوں نے علامہ اشفاق وحیدی کا بنگش کالونی آمد پر شکریہ ادا کیا۔









آپ کا تبصرہ