پیر 2 جون 2025 - 19:00
علامہ اشفاق وحیدی کی علامہ سید افتخار نقوی اور گورنر کے۔پی۔کے سے ملاقات / مختلف امور پر باہمی گفتگو

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے چیئرمین امام ینی(رہ) ٹرسٹ اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان اور گورنر کے پی کے سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے اسلام آباد میں چیئرمین امام ینی(رہ) ٹرسٹ اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان علامہ سید افتخار حسین نقوی اور گورنر کے پی کے جناب محترم فیصل کنڈی سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں انہوں نے موجودہ ملکی، سیاسی اور مذہبی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: پاکستانی عوام کی خوشحالی کے لیے اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین امام خمینی(رہ) ٹرسٹ نے علامہ اشفاق وحیدی کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہا اور ان کی مذہبی و سیاسی فعالیت کو سراہا۔

علامہ اشفاق وحیدی کی علامہ سید افتخار نقوی اور گورنر کے۔پی۔کے سے ملاقات / مختلف امور پر باہمی گفتگو

علامہ اشفاق وحیدی نے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے گفتگو کے دوران کہا: محرم الحرام کی آمد آمد ہے پاراچنار کے حالات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کسی شر پسند کو حالات خراب کرنے کی جرأت نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا: وقت کا تقاضا ہے کہ امن و امان اور اتحاد و وحدت کے لیے سب مل کر کوشاں رہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی کی علامہ سید افتخار نقوی اور گورنر کے۔پی۔کے سے ملاقات / مختلف امور پر باہمی گفتگو

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha