حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے سید جاوید علی شاہ کے ہمراہ راولپنڈی میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: خطے میں امن امان کے لیے تمام مسلم ممالک کا اتحاد ضروری ہے ۔جنگوں سے مسائل کا حل نہیں ہے ۔ آج خطے میں بدلتے ہوئے حالات مسلم اُمہ کی فتح کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے ملکی اور غیر ملکی حالات اور آنے والے محرم کے امن امان کے لیے فعالیت اور تنظیمی امور کی بہتری کے لیے قائد ملت جعفریہ پاکستان سے رہنمائی لیتے ہوئے کہا: ہمیں تمام اسلامی جماعتوں کے ساتھ مل کر خطے کی سلامتی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں چاہئے کہ ہم موجودہ معاشرتی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے نوجوان نسل کو دین شناسی اور اسلامی بیداری کے موضوع پر پروگرام مرتب کریں تاکہ ہر نوجوان معاشرے کا بہترین انسان بن سکے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: محرم الحرام کی آمد آمد ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کو شر پسند عناصر پر گرفت کی ضرورت ہے تاکہ محرم الحرام کے پروگرامز، مجالس، عزاداری اور جلوس ہائے عزا پر امن منعقد ہو سکیں اور منبروں سے اتحاد و وحدت اور بھائی چارے، تحمل و برداشت کے پیغام کو عام کیا جائے۔









آپ کا تبصرہ