ہفتہ 5 جولائی 2025 - 12:30
قائد ملت جعفریہ سے علامہ عارف واحدی کی ملاقات / عزاداری سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان سے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور مرکزی محرم کمیٹی کے سیکرٹری نے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی اور مرکزی محرم کمیٹی کے سیکرٹری جناب سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں عزاداری کے تمام امور، مسائل اور رکاوٹوں پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔

قائد محترم کو اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ قائد محترم نے کہا کہ عزاداری کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ قابل برداشت نہیں ہے۔

قائد ملت جعفریہ نے مزید کہا: تمام محرم کمیٹیوں کی ذمہ داری ہے کہ جلوس ہائے عزا اور مجالس عزا کو پوری شان و شوکت سے منعقد کیا جائے اور عزاداروں کی تمام مشکلات کو حل کیا جائے اور مرکز کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha