جمعہ 9 مئی 2025 - 11:18
علامہ اشفاق وحیدی کی سی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سے ملاقات / مختلف امور پر تبادلۂ خیال

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی کی راولپنڈی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران  جناب سید خالد ہمدانی سی پی او راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سے ملاقات ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے راولپنڈی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران جناب سید خالد ہمدانی سی پی او راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کی۔ جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔

علامہ اشفاق وحیدی کی سی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سے ملاقات / مختلف امور پر تبادلۂ خیال

علامہ اشفاق وحیدی نے امن امان اور موجودہ ملکی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہمیشہ کی طرح ملک پاکستان کی سلامتی اور امن و امان کے لیے ہر قسم کا تعاون کرتے رہیں گے اور شر پسند عناصر کو کبھی بھی بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ راولپنڈی کے اعلیٰ افسران نے بھی تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے علامہ اشفاق وحیدی کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha