پیر 29 دسمبر 2025 - 05:00
علامہ اشفاق وحیدی کی کرسمس کے موقع پر اظہار یکجہتی کے لیے رومن کیتھولک کرسچن کواپرٹیو سے ملاقات اور مبارکباد

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما کرسمس کے دن اظہار یکجہتی کے لیے صدر رومن کیتھولک کرسچن کواپرٹیو اور صدر مسلم لیگ نون پرتکال کے ہاں تشریف لے گئے اور کرسمس کا کیک کاٹ کر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور Auspak انٹرفیتھ بورڈ کے صدر علامہ اشفاق وحیدی صدر رومن کیتھولک کرسچن کواپرٹیو اور صدر مسلم لیگ نون پرتکال جناب سرفراز فرانسیس وکی سے ملاقات کے لئے ان کی رہاشگاہ گئے اور باہمی یکجہتی کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کرسمس کا کیک کاٹ کر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا بھی عزم کیا۔

علامہ اشفاق وحیدی کی کرسمس کے موقع پر اظہار یکجہتی کے لیے رومن کیتھولک کرسچن کواپرٹیو سے ملاقات اور مبارکباد

علامہ اشفاق وحیدی نے اس موقع پر گفتگو کے دوران کہا: ملک پاکستان کی تعمیر نو کے لیے اقلیتوں کا برابر کا کردار ہے۔ یہ دن پیار محبت اور بھائی چارے کا پیغام لاتا ہے۔ نفرت پھیلانے والوں کے خلاف تمام مذاہب کے رہنما مل کر ایک آواز بننے کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر رومن کیتھولک کرسچن کواپرٹیو اور صدر مسلم لیگ نون پرتکال جناب سرفراز فرانسیس وکی نے علامہ اشفاق وحیدی کی آمد اور خوشیوں میں شریک ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha