پیر 8 ستمبر 2025 - 10:35
شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں، ان میں تفرقہ ڈالنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت امام خمینی رح  کے فرمان کے مطابق  عید میلاد النبی (ص) کو ہفتہ وحدت قرار دیا گیا تاکہ شیعہ سنی مل کر دشمنانِ اسلام کا مقابلہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، علامہ اشفاق وحیدی نے اپنے ایک پیغام میں تمام عالم اسلام کو عید النبی ص پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں، ان میں تفرقہ ڈالنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: عصر حاضر میں سامراجی عناصر اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ کر کے تمام اسلامی طاقتوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ھیں

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ امت کو جوڑنے اور اخلاق حسنہ کو بلند کرنے کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ سنہری اصول بتائے جن پر ہر امتی عمل پیرا ہو کر کامیاب زندگی گزار سکتا ہے۔

انہوں نے عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے غزہ و فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کھلی دھشت گردی قرار دیا اور کہا: عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی دھشت گردی کو روکنے کے لیے اپنا رول ادا کریں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: تمام مکاتب فکر کے علماء سیرت پیغمبر (ص) اور علوم شناسی عوام تک پہنچانے کے لیے اپنا اسلامی فریضہ ادا کریں تاکہ امت واحدہ کی حقیقی تصویر نظر آئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha