۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی / چہلم شہداء زائرین امام حسین ع و شہداء اسلام کانفرنس لاڑکانہ

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے چہلم شہداء زائرین سندھ کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے لاڑکانہ میں منعقدہ "چہلم شہداء زائرین امام حسین علیہ السلام و شہداء اسلام کانفرنس" میں خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل کا علماء کرام، کارکنان اور وارثین شہداء کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

جہاں بھی حریت و شجاعت کی مثال سامنے آئے گی وہاں فرزندان محمد و علی کی شجاعت کا تذکرہ ضرور ہو گا

انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ان شہداء کے لواحقین کو جو یہاں تشریف لائے ہیں، الحمدللہ ان شہداء کے درجات بلند ہیں۔

علامہ شبیر میثمی نے کہا: ہم اہلبیت علیہم السلام کے پیروکار ہیں اور یقینا ان کی پیروی میں جام شہادت نوش کرنا سعادت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس وقت دنیا جہان کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ ان تمام مشکلات اور قربانیوں کے باوجود پوری دنیا میں جہاں بھی اگر کوئی حریت اور شجاعت کی مثال سامنے آئے گی تو وہاں فرزندان محمد و علی کی شجاعت کا تذکرہ ضرور ہو گا۔

انہوں نے کہا: ہم سب کو اپنی زندگیوں کا رول ماڈل سیرت معصومین علیہم السلام کو بنانا چاہیے، خداوند متعال نے ہم کو ایسا رہنماء عطا کیا جس کی شجاعت و بہادری کی مثال نہیں۔ جو کسی بھی جنگ سے فرار نہیں ہوا جس کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بار بار علم دیتے رہے، جس کو ہم علی ابن ابی طالب علیہما السلام سے پکارتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: سب مل کر علماء کا ساتھ دیں۔ ان کے درس و دروس کی روشنی میں دین حق کی صحیح معنوں میں سمجھ بوجھ پیدا کریں اور زمان حاضر میں دین مبین میں انحراف پیدا کرنے والوں سے خود بھی بچیں اور آئندہ نسلوں کو بھی محفوظ کریں۔

جہاں بھی حریت و شجاعت کی مثال سامنے آئے گی وہاں فرزندان محمد و علی کی شجاعت کا تذکرہ ضرور ہو گا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .