ہفتہ 13 ستمبر 2025 - 17:30
بلتستان؛ گرلز ہائی اسکول کے تحت جشنِ صادقین کا اہتمام/معارف اسلامی کورس کے انعقاد پر علمائے کرام کو خراجِ تحسین

حوزہ/گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول تسر شگر بلتستان کی جانب سے مسجد الزہراء سلام اللہ علیہا میں ایک پروقار اور بابرکت تقریب منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام اور اساتذہ سمیت طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول تسر شگر بلتستان کی جانب سے مسجد الزہراء سلام اللہ علیہا میں ایک پروقار اور بابرکت تقریب منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام اور اساتذہ سمیت طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا عنوان "جشنِ صادقین اور روزِ معلم" تھا۔

بلتستان؛ گرلز ہائی اسکول کے تحت جشنِ صادقین کا اہتمام/معارف اسلامی کورس کے انعقاد پر علمائے کرام کو خراجِ تحسین

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول (ص) پیش کی گئی۔ ہونہار طالبات نے مختلف علمی و ادبی سرگرمیوں اور تقاریر کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ اس پروقار نشست کی صدارت حجت الاسلام سید عباس موسوی نے کی اور دیگر مہمانان میں شیخ احمد بھی شریک ہوئے۔

حجت الاسلام سید عباس موسوی نے اپنے خطاب میں تعلیم و تربیت کی اہمیت، مستقبل کے چیلنجز اور ایک اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام پر روشنی ڈالی۔انہوں نے خواتین کے لیے حضرت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو بہترین نمونۂ عمل قرار دیا اور طالبات کو ان کی سیرت اپنانے کی نصیحت کی۔

بلتستان؛ گرلز ہائی اسکول کے تحت جشنِ صادقین کا اہتمام/معارف اسلامی کورس کے انعقاد پر علمائے کرام کو خراجِ تحسین

اس موقع پر مولانا علی احمد سعیدی نے طالبات کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی فکری اور علمی نشوونما کے لیے ماہانہ علمی و ادبی نشستوں کا انعقاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے اسکول میں "معارف اسلامی کورس" کے آغاز کا بھی ذکر کیا جس کے تحت قرآنیات، اخلاقیات، سیرت اور عقائد جیسے موضوعات پر پانچ ماہ کی کلاسز اور درس کا نظام رائج کیا گیا ہے، جو طالبات کی دینی و اخلاقی تربیت میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

بلتستان؛ گرلز ہائی اسکول کے تحت جشنِ صادقین کا اہتمام/معارف اسلامی کورس کے انعقاد پر علمائے کرام کو خراجِ تحسین

اس موقع پر پرنسپل جناب سکندر علی حیات نے مہمانان کو خوش آمدید کہا اور شیخ علی احمد سعیدی کی تعلیمی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروگرام کے اختتام پر علماء، اساتذہ اور طالبات نے یہ عزم کیا کہ وہ سب مل کر ایک اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

آخر میں اسکول انتظامیہ اور طالبات کی جانب سے مولانا علی احمد سعیدی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تحائف پیش کیے گئے۔ تقریب کا اختتام دعائے امامِ زمانہؑ سے کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha