۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مرتضی مطیعی - سمنان

حوزہ / حجۃ الاسلام و المسلمین مطیعی نے کہا: روزے کا ثمر تقویٰ ہے اور قرآن کریم کی آیات کے مطابق روزہ رکھنے والے لوگ متقی بن سکتے ہیں۔ روزہ صرف کھانے پینے سے پرہیزکا نام نہیں ہے بلکہ انسان کے تمام اعضاء و جوارح کو روزہ سے ہونا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین مرتضیٰ مطیعی نے سمنان شہر کے عوام کے ایک اجتماع میں ماہ مبارک رمضان کے آثار و برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: نماز جمعہ میں تقویٰ کی بار بار تاکید اس کی اہمیت اور مقام کی وجہ سے ہے۔ اسلام اور ایمان کے بعد تقویٰ کا مرحلہ آتا ہے

ایران کے صوبہ سمنان میں نمائندہ ولی فقیہ کہا: خداوند متعال سورہ بقرہ کی آیت نمبر 183 میں فرماتا ہے: «یا أَیُّهَا الَّذینَ آمَنوا کُتِبَ عَلَیکُمُ الصِّیامُ کَما کُتِبَ عَلَی الَّذینَ مِن قَبلِکُم لَعَلَّکُم تَتَّقونَ» "اے ایمان والو! روزہ اس طرح تم پر لکھ دیا گیا ہے (فرض کر دیا گیا ہے) جس طرح تم سے پہلے والوں پر لکھ دیا گیا تھا۔ تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ"۔ قرآن کریم میں آیا ہے کہ جس طرح سابقہ امتوں پر روزہ فرض تھا، اسی طرح اب تم پر بھی فرض ہو گیا ہے، اس لیے یہ تمہارے لیے تھکا دینے والا اور مشکل کام نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا: روزے کا ثمر تقویٰ ہے اور قرآن کریم کی آیات کے مطابق روزہ رکھنے والے لوگ متقی بن سکتے ہیں۔ روزہ صرف کھانے پینے سے پرہیزکا نام نہیں ہے بلکہ انسان کے تمام اعضاء و جوارح کو روزہ سے ہونا ضروری ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین مطیعی نے کہا: اسی دنیا میں انسان تقویٰ، ایمان اور کمال کا راستہ بھی اختیار کرسکتا ہے اور گناہ، فسق و فجور اور بدکاری کے راستہ سے دوری بھی اختیار کرسکتا ہے۔ لہذا انسان کو متوجہ رہنا چاہئے کہ وہ اگر صحیح راستہ اختیار کرے گا تو ہی اس دنیا میں اپنے اعمال کو نیکیوں سے بھر سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .