۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجمع علماء وواعظین پوروانچل

حوزہ/ مسجدوں میں اذان وغیرہ کے لئے استعمال ہونے والے لاؤڈاسپیکروں کی آوازیں سرکاری گائیڈ لائن کے تحت ہی ہونی چاہئیں تاکہ کسی پڑوسی کو تکلیف نہ ہو ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،املو، مبارکپور، اعظم گڑھ/ماہ رمضان اللہ کا مخصوص مہینہ رحمتوں ،برکتوں اور مغفرتوں والا مہینہ جمعہ کے روز سے باقاعدہ شروع ہوچکا ہے۔ماہ رمضان عبادت و تلاوت قرآن مجیدکا موسم بہار ہے۔مسجدیں نمازیوں سے چھلکنے لگیں۔ملک و ملت کی ترقی اور امن و سلامتی کے لئےخصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔ ماہ رمضان میں روزہ دار کا سونا بھی عبادت ہے۔روزہ دار دار کی سانسیں بھی تسبیح کا ثواب رکھتی ہیں۔ماہ رمضان میں ایک رات یعنی شب قدر ایسی ہے جو ہزار مہینوں کی راتوں سے افضل ہے،ماہ رمضان المبارک کی قدر کرو نہیں تو پچھتاؤگے۔ مسجدوں میں اذان وغیرہ کے لئے استعمال ہونے والے لاؤڈاسپیکروں کی آوازیں سرکاری گائیڈ لائن کے تحت ہی ہونی چاہئیں تاکہ کسی پڑوسی کو تکلیف نہ ہو ۔

ماہ رمضان  المبارک کی قدر کرو نہیں تو پچھتاؤگے: مولانا ابن حسن املوی

ان خیالات کا اظہار مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو مبارکپور نے مجمع علماء وواعظین پوروانچل کی جانب سے اخبارات کے لئے جاری ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔

ماہ رمضان  المبارک کی قدر کرو نہیں تو پچھتاؤگے: مولانا ابن حسن املوی

مولانا عرفان عباس امام جمعہ شیعہ جامع مسجد شاہ محمد پور نے کہا کہ ماہ رمضان تربیت و تزکیہ نفس کا بہترین مہینہ ہے۔

ماہ رمضان  المبارک کی قدر کرو نہیں تو پچھتاؤگے: مولانا ابن حسن املوی

مولانا کرار حسینی اظہری پیش امام مسجد حجرہ شاہ محمد پور نے کہا کہ ماہ رمضان خالق و مخلوق کے درمیان تعلقات کی استواری کا سنہری موقع ہے۔

ماہ رمضان  المبارک کی قدر کرو نہیں تو پچھتاؤگے: مولانا ابن حسن املوی

مولانا محمد مہدی پیش امام مسجد ایوان ابو طالب پورہ خواجہ نے کہا کہ روزہ صرف دنوں میں محدود وقت تک کھانا پینا ترک کردینے ہی کا نام نہیں ہے بلکہ تمام مفطرات اور معاصی و منکرات سے اپنے آپ کو بچانا اصل اور مقصدروزہ ہے۔

ماہ رمضان  المبارک کی قدر کرو نہیں تو پچھتاؤگے: مولانا ابن حسن املوی

مولانا مظاہر انور پیش امام مسجد حسینی محمود پورہ املو نے کہا کہ قرآن مجید کے مطابق روزے ہم سے پہلی امتوں پر بھی فرض تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .