۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
مولانا ظفر معروفی

حوزہ/ رمضان کے مہینے میں روزہ رکھ کر صرف ایک ہی چیز پی سکتے ہیں اور اسکے پینے سے روزہ باطل نہیں ہوتا بلکہ اسکے پینے سے روزے میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور جو چیز پینے کا حکم ہے وہ ہے " غصہ" ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا ظفر معروفی امام جمعہ سکندر پور نے خطبہ جمعہ سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان مبارک کا یہ دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے لہذا جتنا بھی ہوسکے توبہ اور استغفار کرکے اللہ سے قربت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔اس مہینے میں روزہ رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح سے روزہ دار کھانا کھانے اور پانی پینے کی قدرت رکھ کر بھی اللہ کی رضا کیلئے کھانے پینے سے پرہیز کرتا ہے اسی طرح سے گناہوں سے بھی پرہیز کرنا ہے اور اس رمضان کے مہینے میں روزہ رکھ کر صرف ایک ہی چیز پی سکتے ہیں اور اسکے پینے سے روزہ باطل نہیں ہوتا بلکہ اسکے پینے سے روزے میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور جو چیز پینے کا حکم ہے وہ ہے " غصہ"۔

سب سے شقی ترین شخص وہ ہے جو اس رمضان میں بخشش سے محروم ہو: مولانا ظفر معروفی

مولانا موصوف امام حسن علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے مومنین میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ “امام علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر امام علیہ السلام سے کچھ سیکھیں امام نے دسترخوان سجایا تو ہم بھی سجائیں،امام سب کو دیتے ہیں تو ہم دینے کی کوشش کریں یتیموں غریبوں بے سہارا لوگوں تک مدد پہنچائیں کوشش یہ کرنی چاہیے کہ امام نے جو کیا ہم بھی وہی کریں لیکن بہت سے افراد ہیں جو امام سے نہیں سیکھتے بلکہ امام کے پاس جو آیا ہے اس سے سیکھتے ہیں۔امام مدد کرنے کا طریقہ سکھاتے ہیں لیکن ہم مدد لینے کا طریقہ سیکھتے ہیں۔ امام قرآن کی تلاوت کو پسند کرتے ہیں ہم نے قران کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے۔

سب سے شقی ترین شخص وہ ہے جو اس رمضان میں بخشش سے محروم ہو: مولانا ظفر معروفی

انہوں نے کہا کہ ہمارا دل زنگ آلود ہے لہذا اس دل کو چمکانے کیلیے قرآن کی تلاوت ضروری ہے مومنین کو چاہیے کہ اس مبارک مہینے میں اپنے گھروں کو بھی مسجد بنا دیں گھر کا ماحول بنائیں کہ گھر میں تلاوت قرآن ہو تی رہے جس گھر میں قرآن کی تلاوت نہیں ہوتی وہ گھر قبر کے مانند ہے۔ معصوم علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اپنے گھر کو منور کرو تلاوت قرآن سے۔ جب تلاوت نہ ہوگی تو جس طرح قبر میں تاریکی ہوتی ہے اسی کے مانند وہ گھر ہوگا۔ جس گھر میں تلاوت ہوتی ہے وہ گھر آسمان والوں کیلئے ایسے ہی چمکتا ہے جیسے زمین پر رہنے والوں کے لئے آسمان پر چمکتے ہوئے ستارے ۔ یہ مہینہ محترم ہے اسکا احترام کریں خصوصا فتنہ اور فساد سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .