حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ماہ مبارک رمضان میں روزانہ "رمضان گائیڈ" کے ذریعہ شرعی احکام اور مراجع کرام کی آراء پیش کی جا رہی ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین سید محمد تقی محمدی شیخ نماز اور روزے کی درستگی پر حجاب کے اثر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلامی حجاب اور پردے کی پابندی دینِ اسلام کے مسلمات میں سے ہے۔ جو شخص اس واجب الٰہی کو نظرانداز کرتا ہے وہ گناہ کا مرتکب ہوتا ہے اور حجاب کی عدم رعایت دوسروں کے لیے بھی گناہ کا سبب بن سکتی ہے۔
اسلامی احکام کے مطابق عورت پر لازم ہے کہ وہ نامحرم کے سامنے اپنے پورے بدن کو چھپائے، سوائے چہرے کے گرد حصے اور کلائی تک ہاتھوں کے، وہ بھی اس شرط پر کہ وہ زینت شدہ نہ ہوں۔
البتہ یہ جاننا ضروری ہے کہ اگر کوئی عورت اسلامی حجاب کی مکمل رعایت نہ کرے، تب بھی اس کا روزہ اور نماز باطل نہیں ہوں گے۔ وہ (نماز کی شرائط کے ساتھ) نماز پڑھ سکتی ہے اور اس کا روزہ بھی درست ہوگا، چاہے نامحرم کے سامنے اس کا حجاب مکمل نہ ہو۔
امام باقر علیہ السلام نے روایت کی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باحجاب خواتین کے لئے یوں دعا فرمایا کرتے تھے: "اے اللہ! جو عورتیں نامحرَموں کے سامنے خود کو ڈھانپ کر رکھتی ہیں، انہیں اپنی رحمت اور مغفرت میں شامل فرما۔"
اللہ کرے کہ یہ بابرکت دعا ان تمام بہنوں اور ماؤں کے حق میں قبول ہو جو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پیروکار ہیں۔
آپ کا تبصرہ