۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
نجف

حوزہ/ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے مدارس معصومين علیہم السلام کے مدیر اور مرجع عالی قدر کے وکیل حجت الاسلام علامہ شیخ ذاکر حسین مدبر نے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے مدارس معصومين علیہم السلام کے مدیر اور مرجع عالی قدر کے وکیل حجت الاسلام علامہ شیخ ذاکر حسین مدبر نے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حوزہ علمیہ اور بالخصوص حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہمیت اور عظمت کے متعلق گفتگو ہوئی ۔

دوسری طرف حجت الاسلام علامہ شیخ ذاکر حسین مدبر نے مرجع عالی قدر کے محضر میں مدارس معصومین علیہم السلام کے طلباء کے لئے، پیش کی جانے والی تعلیمی اور تربیتی خدمات کے ساتھ ساتھ اپنی رفاہی خدمات کو بھی بیان کیا ۔

مرجع عالی قدر نے ان خدمات کو سراہتے ہوئے مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا فرمائی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .