۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مناجات شعبانیه

حوزہ/مُناجاتِ شَعبانیہ حضرت علیؑ سے منقول وہ مناجات ہے جسے آپؑ کے بعد تمام ائمہؑ پابندی کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔ اس مناجات کو اللہ کے صالح ترین بندوں کا اپنے معبود کے ساتھ راز و نیاز کا کامل ترین نمونہ قرار دیا جاتا ہے۔ شیعیان اہل بیت عام طور پر ماہ شعبان میں مناجات شعبانیہ کی قرائت کا اہتمام کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسیl

مناجات شعبانیہ

مُناجاتِ شَعبانیہ حضرت علیؑ سے منقول وہ مناجات ہے جسے آپؑ کے بعد تمام ائمہؑ پابندی کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔ اس مناجات کو اللہ کے صالح ترین بندوں کا اپنے معبود کے ساتھ راز و نیاز کا کامل ترین نمونہ قرار دیا جاتا ہے۔ شیعیان اہل بیت عام طور پر ماہ شعبان میں مناجات شعبانیہ کی قرائت کا اہتمام کرتے ہیں۔

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّ‌حْمَـٰنِ الرَّ‌حِيمِ

اَللّـهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَّد، وَاسْمَعْ دُعائي اِذا دَعَوْتُكَ، وَاْسمَعْ نِدائي اِذا نادَيْتُكَ، وَاَقْبِلْ عَليَّ اِذا ناجَيْتُكَ، فَقَدْ هَرَبْتُ اِلَيْكَ، وَوَقَفْتُ بَيْنَ يَدَيكَ مُسْتَكيناً لَكَ مُتَضرِّعاً اِلَيْكَ، راجِياً لِما لَدَيْكَ ثَوابي، وَتَعْلَمُ ما في نَفْسي، وَتَخْبُرُ حاجَتي، وَتَعْرِفُ ضَميري، وَلا يَخْفى عَلَيْكَ اَمْرُ مُنْقَلَبي وَمَثْوايَ، وَما اُريدُ اَنْ اُبْدِئَ بِهِ مِنْ مَنْطِقي، واَتَفَوَّهُ بِهِ مِنْ طَلِبَتي، وَاَرْجُوهُ لِعاقِبَتي، وَقَدْ جَرَتْ مَقاديرُكَ عَليَّ يا سَيِّدي فيما يَكُونُ مِنّي اِلى آخِرِ عُمْري مِنْ سَريرَتي وَعَلانِيَتي، وَبِيَدِكَ لا بِيَدِ غَيْرِكَ زِيادَتي وَنَقْصي وَنَفْعي وَضرّي. اِلـهي اِنْ حَرَمْتَني فَمَنْ ذَا الَّذي يَرْزُقُني، وَاِنْ خَذَلْتَني فَمَنْ ذَا الَّذي يَنْصُرُني. اِلـهي اَعُوذُ بِكَ مِنَ غَضَبِكَ وَحُلُولِ سَخَطِكَ. اِلـهي اِنْ كُنْتُ غَيْرَ مُسْتاْهِل لِرَحْمَتِكَ فَاَنْتَ اَهْلٌ اَنْ تَجُودَ عَليَّ بِفَضْلِ سَعَتِكَ. اِلـهي كَأَنّي بِنَفْسي واقِفَةٌ بَيْنَ يَدَيْكَ وَقَدْ اَظَلَّها حُسْنُ تَوَكُّلي عَلَيْكَ، فَقُلْتَ ما اَنْتَ اَهْلُهُ وَتَغَمَّدْتَني بِعَفْوِكَ. اِلـهي اِنْ عَفَوْتَ فَمَنْ اَوْلى مِنْكَ بِذلِكَ، وَاِنْ كانَ قَدْ دَنا اَجَلي وَلَمْ يُدْنِني مِنْكَ عَمَلي فَقَدْ جَعَلْتُ الاِقْرارَ بِالذَّنْبِ اِلَيْكَ وَسيلَتي. اِلـهي قَدْ جُرْتُ عَلى نَفْسي في النَّظَرِ لَها، فَلَها الْوَيْلُ اِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَها، اِلـهي لَمْ يَزَلْ بِرُّكَ عَلَيَّ اَيّامَ حَياتي فَلا تَقْطَعْ بِرَّكَ عَنّي في مَماتي. اِلـهي كَيْفَ آيَسُ مِنْ حُسْنِ نَظَرِكَ لي بَعْدَ مَماتي، وَاَنْتَ لَمْ تُوَلِّني إلاّ الْجَميلَ في حَياتي. اِلـهي تَوَلَّ مِنْ اَمْري ما اَنْتَ اَهْلُهُ، وَعُدْ عَلَيَّ بِفَضْلِكَ عَلى مُذْنِب قَدْ غَمَرَهُ جَهْلُهُ. اِلـهي قَدْ سَتَرْتَ عَلَيَّ ذُنُوباً في الدُّنْيا وَاَنَا اَحْوَجُ اِلى سَتْرِها عَلَيَّ مِنْكَ في الآخْرةِ، اِذْ لَمْ تُظْهِرْها لاَِحَد مِنْ عِبادِكَ الصّالِحينَ، فَلا تَفْضَحْني يَوْمَ الْقِيامَةِ عَلى رُؤُوسِ الأشْهادِ. اِلـهي جُودُكَ بَسَطَ اَمَلي، وَعفْوُكَ اَفْضَلُ مِنْ عَمَلي. اِلـهي فَسُرَّني بِلِقائِكَ يَوْمَ تَقْضي فيهِ بَيْنَ عِبادِكَ. اِلـهىِ اعْتِذاري اِلَيْكَ اعْتِذارُ مَنْ لَمْ يَسْتَغْنِ عَنْ قَبُولِ عُذْرِهِ، فَاقْبَلْ عُذْري يا اَكْرَمَ مَنِ اعْتَذَرَ اِلَيْهِ الْمُسيئُونَ، اِلـهي لا َتَرُدَّ حاجَتي، وَلا تُخَيِّبْ طَمَعي، وَلا تَقْطَعْ مِنْكَ رَجائي وَاَمَلي. اِلـهي لَوْ اَرَدْتَ هَواني لَمْ تَهْدِني، وَلَوْ اَرَدْتَ فَضيحَتي لَمْ تُعافِني. اِلـهي ما اَظُنُّكَ تَرُدُّني في حاجَة قَدْ اَفْنَيْتُ عُمْري في طَلَبَها مِنْكَ. اِلـهي فَلَكَ الْحَمْدُ اَبَداً اَبَداً دائِماً سَرْمَداً، يَزيدُ وَلا يَبيدُ كَما تُحِبُّ وَتَرْضى. اِلـهي اِنْ اَخَذْتَني بِجُرْمي اَخَذْتُكَ بِعَفْوِكَ، وَاِنْ اَخَذْتَني بِذُنُوبي اَخَذْتُكَ بِمَغْفِرَتِكَ، وَاِنْ اَدْخَلْتَني النّارَ اَعْلَمْتُ اَهْلَها اَنّي اُحِبُّكَ. اِلـهي اِنْ كانَ صَغُرَ في جَنْبِ طاعَتِكَ عَمَلي فَقَدْ كَبُرَ في جَنْبِ رَجائِكَ اَمَلي. اِلـهي كيف اَنْقَلِبُ مِنْ عِنْدِكَ بِالَخْيبَةِ مَحْروماً، وَقَدْ كانَ حُسْنُ ظَنّي بِجُودِكَ اَنْ تَقْلِبَني بِالنَّجاةِ مَرْحُوماً. اِلـهي وَقَدْ اَفْنَيْتُ عُمْري في شِرَّةِ السَّهْوِ عَنْكَ، وَاَبْلَيْتُ شَبابي في سَكْرَةِ التَّباعُدِ مِنْكَ. اِلـهي فلَمْ اَسْتَيْقِظْ اَيّامَ اغْتِراري بِكَ وَرُكُوني اِلى سَبيلِ سَخَطِكَ. اِلـهي وَاَنَا عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ قائِمٌ بَيْنَ يَدَيْكَ، مُتَوَسِّلٌ بِكَرَمِكَ اِلَيْكَ. اِلـهي اَنَا عَبْدٌ اَتَنَصَّلُ اِلَيْكَ، مِمَّا كُنْتُ اُواجِهُكَ بِهِ مِنْ قِلَّةِ اسْتِحْيائي مِنْ نَظَرِكَ، وَاَطْلُبُ الْعَفْوَ مِنْكَ اِذِ الْعَفْوُ نَعْتٌ لِكَرَمِكَ. اِلـهي لَمْ يَكُنْ لي حَوْلٌ فَانْتَقِلَ بِهِ عَنْ مَعْصِيَتِكَ إِلاّ في وَقْت اَيْقَظْتَني لَِمحَبَّتِكَ، وَكَما اَرَدْتَ اَنْ اَكُونَ كُنْتُ، فَشَكَرْتُكَ بِاِدْخالي في كَرَمِكَ، وَلِتَطْهيرِ قَلْبي مِنْ اَوْساخِ الْغَفْلَةِ عَنْكَ. اِلـهي اُنْظُرْ اِلَيَّ نَظَرَ مَنْ نادَيْتَهُ فَاَجابَكَ، وَاْستَعْمَلتُهُ بِمَعونَتِكَ فَاَطاعَكَ، يا قَريباً لا يَبْعُدُ عَنِ المُغْتَرِّ بِهِ، وَيا جَواداً لايَبْخَلُ عَمَّنْ رَجا ثَوابَهُ. اِلـهي هَبْ لي قَلْباً يُدْنيهِ مِنْكَ شَوْقُهُ، وَلِساناً يُرْفَعُ اِلَيْكَ صِدْقُهُ، وَنَظَراً يُقَرِّبُهُ مِنْكَ حَقُّهُ. اِلـهي إنَّ مَنْ تَعَرَّفَ بِكَ غَيْرُ مَجْهُول، وَمَنْ لاذَ بِكَ غَيْرُ مَخْذُول، وَمَنْ اَقْبَلْتَ عَلَيْهِ غَيْرُ مَمْلُول. اِلـهي اِنَّ مَن انْتَهَجَ بِكَ لَمُسْتَنيرٌ، وِاِنَّ مَنِ اعْتَصَمَ بِكَ لَمُسْتَجيرٌ، وَقَدْ لُذْتُ بِكَ يا اِلـهي فَلا تُخَيِّبْ ظَنّي مِنْ رَحْمَتِكَ، وَلا تَحْجُبْني عَنْ رَأفَتِكَ. اِلـهي اَقِمْني في اَهْلِ وِلايَتِكَ مُقامَ مَنْ رَجَا الزِّيادَةَ مِنْ مَحَبَّتِكَ، اِلـهي وَاَلْهِمْني وَلَهاً بِذِكْرِكَ اِلى ذِكْرِكَ وَهَمَّتي في رَوْحِ نَجاحِ اَسْمائِكَ وَمَحَلِّ قُدْسِكَ، اِلـهي بِكَ عَلَيْكَ إلاّ اَلْحَقْتَني بِمَحَلِّ اَهْلِ طاعَتِكَ وَالْمَثْوىَ الصّالِحِ مِنْ مَرْضاتِكَ، فَاِنّي لا اَقْدِرُ لِنَفْسي دَفْعاً، وَلا اَمْلِكُ لَها نَفْعاً. اِلـهي اَنَا عَبْدُكَ الضَّعيفُ الْمُذْنِبُ، وَمَمْلُوكُكَ الْمُنيبُ، فَلا تَجْعَلْني مِمَّنْ صَرَفتَ عَنْهُ وَجْهَكَ، وَحَجَبَهُ سَهْوُهُ عَنْ عَفْوِكَ. اِلـهي هَبْ لي كَمالَ الانْقِطاعِ اِلَيْكَ، وَاَنِرْ اَبْصارَ قُلُوبِنا بِضِياءِ نَظَرِها اِلَيْكَ، حَتّى تَخْرِقَ اَبْصارُ الْقُلُوبِ حُجُبَ النُّورِ فَتَصِلَ اِلى مَعْدِنِ الْعَظَمَةِ، وَتَصيرَ اَرْواحُنا مُعَلَّقَةً بِعِزِّ قُدْسِكَ. اِلـهي وَاْجَعَلْني مِمَّنْ نادَيْتَهُ فَاَجابَكَ، وَلاحَظْتَهُ فَصَعِقَ لِجَلالِكَ، فَناجَيْتَهُ سِرّاً وَعَمِلَ لَكَ جَهْراً. اِلـهي لَمْ اُسَلِّطْ عَلى حُسْنِ ظَنّي قُنُوطَ الاِْياسِ، وَلاَ انْقَطَعَ رَجائي مِنْ جَميلِ كَرَمِكَ. اِلـهي اِنْ كانَتِ الْخَطايا قَدْ اَسْقَطَتْني لَدَيْكَ، فَاصْفَحْ عَنّي بِحُسْنِ تَوَكُّلي عَلَيْكَ. اِلـهي اِنْ حَطَّتْني الذُّنوبُ مِنْ مَكارِمِ لُطْفِكَ، فَقَدْ نَبَّهَني الْيَقينُ اِلى كَرَمِ عَطْفِكَ. اِلـهي اِنْ اَنَامَتْنِي الْغَفْلَةُ عَنِ الاسْتْعِدادِ لِلِقائِكَ، فَقَدْ نَبَّهَتْني الْمَعْرِفَةُ بِكَرَمِ آلائِكَ، اِلـهي اِنْ دَعاني اِلى النّارِ عَظيْمُ عِقابِكَ، فَقَدْ دَعاني اِلَى الْجَنَّةِ جَزيلُ ثَوابِك،َ اِلـهي فَلَكَ اَسْأَلُ وَاِلَيْكَ اَبْتَهِلُ وَاَرْغَبُ، وَاَساَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلى مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَّد، وَاَنْ تَجْعَلَني مِمَّنْ يُديمُ ذِكَرَكَ، وَلا يَنْقُضُ عَهْدَكَ، وَلايَغْفُلُ عَنْ شُكْرِكَ، وَلا يَسْتَخِفُّ بِاَمْرِكَ. اِلـهي وَاَلْحِقْني بِنُورِ عِزِّكَ الأبْهَجِ، فَاَكُونَ لَكَ عارِفاً، وَعَنْ سِواكَ مُنْحَرِفاً، وَمِنْكَ خائِفاً مُراقِباً، ياذَا الْجَلالِ وَالاِكْرامِ، وَصَلَّى اللهُ عَلى مُحَمَّد رَسُولِهِ وَآلِهِ الطّاهِرينَ وَسَلَّمَ تَسْليماً كَثيراً۔

 ترجمہ:

اللہ کے نام سے جو بہت رحم والا نہایت مہربان ہے

خدایا! درود بھیج محمد و آل محمد پر اور سن میری دعا جب میں تجھے پکاروں اور سن میری پکار جب میں تجھے ندا کروں، اور میری طرف رخ کر جب میں تجھ سے راز و نیاز کروں؛ پس میں بھاگ کر آیا ہوں تیری طرف، اور بےچارگی کی حالت میں اور تیری بارگاہ میں گڑگڑا رہا ہوں، پرجزا کی امید لئے تیری درگاہ میں کھڑا ہوں، اپنے ثواب کی امید لئے ہوئے ہوں جو تیرے پاس ہے، جبکہ تو جانتا ہے جو کچھ تیرے دل میں ہے، تو میری حاجت کی خبر رکھتا ہے اور میرے ضمیر کو پہچانتا ہے، آخرت کی طرف میرے پلٹنے اور میرے خانہ آخرت کی حالت تجھ سے نہاں نہیں ہے، اور جو کچھ میں زبان پر لانا چاہتا ہوں اور جو حاجتیں میں بیان کرنا چاہتا ہوں، اور جس چیز کی میں اپنے انجام و عاقبت کے لئے امید رکھتا ہوں، وہ تجھ پر مخفی نہیں ہے؛ اور یقینا تیری تقدیر جاری ہوئی ہے مجھ پر اے میرے سید، ان امور کے بارے میں جو آخرِ عمر تک مجھ سے سرزد ہوگا، میرے رازدارانہ اور اعلانیہ اعمال میں سے؛ اور صرف تیرے ہاتھ میں ہے نہ کہ تیرے بغیر کسی اور کے ہاتھ میں، میری بیشیاں اور کمیاں، اور میرا سود و زیاں؛ بارخدایا! اگر تو مجھے محروم کردے تو کون ہے جو مجھے رزق دے گا؟ اگر تو نے مجھے اکیلا چھوڑا تو کون ہے جو میری مدد کرے گا؟ اے میرے معبود میں تیری پناہ مانگتا ہوں تیرے غضب سے، اور تیری ناخوشنودی اور ناراضگی اتر آنے سے، اے میرے معبود! اگر میں رحمت کی اہلیت نہیں رکھتا تو تو اہل ہے کہ مجھ پر اپنی زائد فراوانی سے مجھ پر عنایت فرما؛ اے میرے معبود! گویا میں اپنا تمام تر وجود لے کر تیرے سامنے آکھڑا ہوا ہوں؛ جبکہ تیری ذات پر توکل کا سایہ مجھ پر چھایا ہوا ہے، کیونکہ تو نے فرمایا ہے [پس تو نے کیا] وہی جس کا تو ہی اہل ہے، اور تو نے مجھے دامن عفو میں پناہ دی؛ اے میرے معبود! اگر تو نے مجھے بخش دیا تو وہ کون ہوسکتا ہے جو عفو کرنے کا تجھ سے زیادہ لائق ہو؟ اور اگر میری موت قریب آئی ہو اور میرا عمل مجھے تیرے قریب نہ کرسکا ہو تو میں نے اپنے اقرار بہ گناہ کو تیری بارگاہ میں اپنا وسیلہ قرار دیا ہے؛ اے میرے خدا! میں نے اپنے نفس کی پیروی کرکے اس پر ستم روا رکھا ہے، تو افسوس ہے اس پر اگر تو نے اس کی مغفرت کا ساماں نہیں کیا؛ اے میرے معبود! میری زندگی کے ایام میں تیرا احسان مجھ پر مسلسل جاری رہا، پس مرتے دم مجھ پر اپنا احسان منقطع نہ فرما؛ میرے معبود! میں مرنے کے بعد تیرے حُسنِ توجہ سے کیونکر مایوس ہوں گا! حالانکہ ایام حیات میں تو نے سوائے نیکی کے، میری سرپرستی نہیں فرمائی؛ میرے معبود! میرے امور و معاملات کو کچھ طرح سے اپنے ہاتھ لے کہ جس طرح کہ تیرے شایان شان ہے، اور میری طرف اپنے فضل کے ساتھ پلٹ آ، ایسے گنہگار کی جانب جس کے جہل و نادانی نے اس کے سراپے کا احاطہ کرلیا ہے؛ اے میرے معبود! تو نے دنیا میں میرے ایسے گناہ پوشیدہ رکھے جن کی پردہ پوشی کا میں آخرت میں کہیں زیادہ محتاج ہوں؛ [اے میرے معبود بےشک تو نے مجھ پر احسان کیا کہ] تو نے دنیا میں اپنے کسی بھی نیک بندے پر میرے گناہ ظاہر نہیں کئے، تو مجھے روز قیامت لوگوں کے سامنے رسوا نہ فرما؛ اے میرے معبود! تیری عطابخشی نے میری آرزؤوں کو وسعت دی، اور تیری بخشش نے میرے عمل پر برتری پائی؛ اے میرے معبود! تو تو مجھے اپنے دیدار سے سرور عطا فرما اس دن جب تو اپنے بندوں کے درمیان فیصلے کرتا ہے؛ خداوندا! تیری بارگاہ سے میری معذرت اس شخص کی معذرت جیسی ہے جس کو معذرت کی قبولیت نے بےنیاز نہیں کیا [اور اس کا ‏عذر قبول نہیں ہوا] پس میرا ‏عذر قبول فرما اے وہ کریم ترین ذات جس کی بارگاہ سے بدکار لوگ معذرت کرتے ہیں؛ اے میرے معبود! میری حاجت کو ردّ نہ فرما، اور میری طمع کو ناامیدی سے ہمکنار نہ فرما، اور اپنی کریم ذات سے میری امید و آرزو منقطع نہ فرما؛ اے میرے معبود! اگر تو میری خواری اور بےوقعتی کا خواہاں ہوتا، تو میری راہنمائی نہ فرماتا اور اگر میری رسوائی کا خواہاں ہوتا تو میری حفاظت نہ کرتا؛ میرے معبود! میرا تجھ پر یہ گمان نہیں ہے کہ تو اس حاجت میں مجھے اپنی درگاہ سے [خالی ہاتھ] لوٹائے گا جس کی طلب میں، میں نے پوری عمر صرف کی ہے؛ اے میرے معبود! بس تیرے لئے ہے حمد ہمیشہ ہمیشہ کے لئے، ابد تک، دائماً اور بے انتہا، ایسی حمد و سپاس، جس میں مسلسل اضافہ ہو اور وہ ناقابل فنا ہو جس طرح کو تو پسند کرے اور تیری خوشنودی کا باعث ہو؛ اگر تو مجھے میرے جرم پر پکڑے گا تو میں تیرے عفو کا سہارا لوں گا، اور اگر تو مجھے میرے گناہوں کی بنا پر پکڑے گا تو میں تیری مغفرت کا سہارا لوں گا، اور اگر تو مجھے دوزخ میں داخل کرے گا تو میں اہل دوزخ کو بتا دوں گا کہ میں تیرا حبدار ہوں؛ بار خدایا! اگر میرا کردار و عمل تیری طاعت کے مقابلے میں کم ہے تو بےشک تیری بخشش کے پیش نظر، میری امید و آرزو بہت بڑی ہے؛ اے میرے معبود! کیونکر تیری بارگاہ سے مایوس ہوکر خالی ہاتھ پلٹوں گا حالانکہ تیری جود و سخا اور بخشش پر میرا حسن ظنّ یہ تھا کہ تو مجھے نجات دے کر اور مجھ پر رحم کرکے پلٹائے گا؛ اے میرے خدا! میں اپنی زندگی تجھ سے غافل ہوکر لاپروائی میں گنوائی اور اپنے ایام نوجوانی کو تجھ سے دوری کے نشۂ غفلت میں بڑھاپے تک پہنچایا؛ اے میرے معبود! پس میں تیرے سامنے غرور و جرات کے ایام میں خواب غفلت سے بیدار نہیں ہوا اور اپنے اشتیاقات کے دنوں میں تیرے ناراض ہونے کو توجہ نہیں دی؛ اے میرے معبود! بہرحال میں تیرا بندہ اور تیرے بندے کا فرزند ہوں، تیرے ہی لطف و کرم کو وسیلۂ بنا کر تیری درگاہ میں کھڑا ہوں؛ اے میرے معبود! میں کچھ اس قسم کا بندہ ہوں جو کہ تیری درگاہ میں ـ جبکہ بیزار ہوں ان چیزوں سے جو میں تیرے پاس، تجھ سے کم حیائی کی بنا پر، لایا ہوں، اور میں عفو و بخشش کا سوالی ہوں، کیونکہ عفو تیرے کرم ہی کا وصف ہے؛ اے میرے معبود! مجھ میں کوئی جنبش، کوئی حرکت نہیں ہے جس کے وسیلے سے میں اپنے آپ کو تیری نافرمانی کی حدود سے نکال باہر کروں، سوا اس وقت کے جب تو مجھے جگا کر اپنی محبت کی طرف توجہ دلاتا ہے، اور میں ہوجاؤں اسی طرح جس طرح کہ تو چاہتا ہے، تو میں تیرا شکر کرتا ہوں کہ تو نے مجھے اپنے کرم میں داخل کیا اور میرے قلب کو غفلت کی غلاظتوں سے پاک کیا؛ اے میرے معبود! مجھ پر نظر کر، اس شخص کی سی نظر جس کو تو نے پکارا تو اس نے اجابت کی، اور تو نے اپنی مدد سے کسی کام پر لگایا تو اس نے تیری اطاعت کی، اے وہ قریب جو فریب خوردہ فرد سے دوری اختیار نہیں کرتا، اور وہ بہت عطا کرنے والے جو اس کے ثواب کی امید رکھنے والے کو عطا کرنے میں کمی نہیں کرتا؛ اے میرے معبود! مجھے ایسا دل عطا کر جس کا اشتیاق اسے تیرے قریب کر لے، اور ایسی زبان جس کی سچائی تیری جانب اوپر کو لائی جائے، اور ایسی نگاہ جس کی حقانیت اسے تیرے دائرہ قرب میں داخل کرے؛ اے میرے معبود! بے شک جو بےشک جو تیرے واسطے سے پہچانا گیا وہ گمنام نہیں رہتا، اور جو تیری پناہ میں آیا وہ بےیار و مددگار نہیں رہتا، اور جس کی طرف تو نے رخ کیا وہ غلام نہیں بنتا؛ اے میرے معبود! بےشک جو تیری طرف بڑھے اس کا راستہ روشن ہے، اور جو تجھ سے پناہ مانگے وہ پناہ یافتہ ہے، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں اور بےشک تیری پناہ میں آیا ہوں؛ اے میرے معبود! پس تیری رحمت پر میرے گمان کو نا امیدی سے دوچار نہ فرما، اور اپنی مہر و محبت سے مجھے باز نہ رکھ؛ اے میرے معبود! مجھے تیرے اہل ولایت و محبت میں قرار دے، ان لوگوں کی مانند جنہوں اپنی امید تیری محبت بڑھنے سے وابستہ کررکھی ہے؛ اے میرے معبود! اپنی یاد کی برکت سے اپنی یاد اور اپنے ذکر کی شیفتگی الہام کرتے رہنا، اور میری ہمت کو تیرے ناموں کی کامیابی کی نسیم اور تیرے ہاں مرتبۂ قدس میں قرار دے؛ اے میرے معبود! تجھے تیری ذات کا واسطہ، مجھے اپنے طاعت گزاروں کے مرتبے اور تیری خوشنودی کے نتیجے میں شائستہ منزلت تک پہنچا دے، کیونکہ میں نہ تو نقصان سے بچاؤ کی قدرت رکھتا ہوں اور نہی ہی اپنی منفعت کا مالک ہوں؛ اے میرے معبود! میں تیرا کمزور اور گنہگار بندہ اور تیری درگاہ میں پلٹ آنے اور توبہ کرنے والا غلام ہوں، مجھے ایسے لوگوں کے زمرے میں قرار نہ دے جن سے تو نے منہ موڑا ہے، اور نہ ہی ان لوگوں کے زمرے میں، جنہیں ان کی خطاؤں نے تیرے عفو کی طرف توجہ دینے سے غافل رکھا ہے؛ اے میرے معبود! مخلوقات سے جدائی [اور ان سے تیرے بغیر دوسروں سے امید منقطع کرنے] میں مجھے ایسا کمال عطا فرما کہ میں مکمل طور پر تجھ تک پہنچ سکوں اور ہمارے دلوں کی بصارتوں کو تیری طرف متوجہ رہنے کے نور سے روشنی عطا کرتے رہنا، یہاں تک کہ دل کی آنکھیں نور کے پردوں کو پار کرلیں [اور روشنی کے حجابوں کو ہٹا دیں] اور عظمت کے سرچشموں سے جا ملیں، اور ہماری روحیں تیرے مقام قدس کی بلندیوں سے لٹک جائیں؛ اے میرے معبود! مجھے ان بندوں کے زمرے میں قرار دے جن کو تو نے پکارا، تو انھوں نے اجابت کی، اور تو نے انہیں توجہ دی، تو وہ تیری عظمت و جلالت کے سامنے مدہوش ہوئے اور ان سے رازداری میں کلام کیا اور انھوں نے ظاہر میں عمل تیری رضا کی خاطر عمل کیا؛ اے میرے معبود! میں نے [تیری طرف کی رحمت میں شامل ہونے سے] ناامیدی اور [کوئی رحمت میرے شامل ہونے سے] مایوسی کو اپنے حسن ظن پر مسلط نہیں ہونے دیا ہے، اور تیرے بہت خوبصورت لطف و کرم سے میری امید و توقع منقطع نہیں ہوئی ہے؛ اے میرے معبود! اگر میری خطاؤں نے مجھے تیری نظروں سے گرا دیا ہے تو تجھ پر میرے بہترین توکل کے واسطے، مجھ سے چشم پوشی فرما؛ اے میرے معبود! اگر گناہوں نے مجھے تیرے لطف کی بخششوں کی منزل سے تنزلی دی ہے تو بھی تیری عنایت کے کرم پر میرے یقین نے مجھے ہوشیار رکھا ہے؛ اے میرے معبود! تیری بارگاہ میں حاضر ہوکر تیرے دیدار کے لئے تیاری سے غفلت نے مجھے سُلا دیا ہے تو بےشک تیری کریمانہ نعمتوں کی معرفت نے مجھے جگا دیا ہے؛ اے میرے معبود اگر تیری سخت سزا نے مجھے جہنم کی طرف بلایا ہے، تو بےشک تیرے نمایاں ثواب نے مجھے جنت کی سمت آنے کی دعوت دی ہے؛ اے میرے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں، اور تیری بارگاہ میں آہ و زاری کرتا ہوں اور تیری طرف راغب و مشتاق ہوں، اور تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ درود بھیج دے محمد اور آل محمد پر اور مجھے قرار دے ان لوگوں میں سے جو دائماً تیرا ذکر کرتے اور تجھے یاد رکھتے ہیں، اور تیرا عہد نہیں توڑتے، اور تیرے شکر سے غافل نہیں ہوتے اور جو تیرے فرمان کو سبک اور بےوقعت نہیں سمجھتے؛ اے میرے معبود! اور مجھے اپنی عزت کے بہت خوبصورت اور خوش کن نور تک پہنچا دے، تا کہ میں تیری معرفت حاصل کروں، اور تیرے غیر سے روگردان ہوجاؤں اور تجھ سے خائف اور خبردار رہوں، اے عظمت و بزرگی کے مالک، اور خدا کا بہت بہت درود و سلام ہو محمد(ص) اور آپ(ص) کے پاک خاندان پر۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .