۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
علامہ ریاض جوہری

حوزہ/ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف ذاکر اہل بیت (ع) نے کہا کہ آج اگر اسلام زندہ ہے تو انہی مقدس ہستیوں کے طفیل میں پرچم اسلام آج بھی بلند ہے اور اس دین کو مٹانے والے آج اس زمیں پر موجود نہیں لیکن حسینی کردار آج بھی مسلمانوں کی رہنمائی کررہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شاہ کربلاء ٹرسٹ کے تحت مسجد و امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ ریاض جوہری نے کہا کہ محرم کا مقدس مہینہ نواسہ رسولؐ سے منسوب ہے، اس ماہ میں غم حسینؑ کو بھرپور طریقے سے منایا جائے کیونکہ خانوادہ رسولؐ اور ان کے رفقاء نے اس مہینہ میں عظیم قربانیاں پیش کیں جبکہ بوڑھوں، بچوں اور خواتین نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر اسلام زندہ ہے تو انہی مقدس ہستیوں کے طفیل میں پرچم اسلام آج بھی بلند ہے اور اس دین کو مٹانے والے آج اس زمین پر موجود نہیں لیکن حسینی کردار آج بھی مسلمانوں کی رہنمائی کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اسوۃ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئے اسلام کے سنہری اصولوں کا پرچار کرنا ہوگا کیونکہ اسی میں ہماری بقاء اور سلامتی ہے، مسلمان آپ کے کردار سے سبق حاصل کریں اور کوشش کی جائے کہ یہ پیغام دنیا میں عام ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .