۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مولانا سید علی ہاشم عابدی 

حوزہ/ امام حسین علیہ السلام نہ صرف انسان بلکہ تمام مخلوقات پر محسن خدا کا احسان ہیں۔ آپ کی پاکیزہ سیرت اور عظیم قیام میں ہر طبقہ اور رنگ و نسل کے انسان کے لئے سعادت و کامیابی کے راہ موجود ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو۔ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی بارگاہ ام البنین سلام اللہ علیہا منصور نگر میں منعقد عشرہ مجالس کو مولانا سید علی ہاشم عابدی خطاب کر رہے ہیں۔

"امام حسین علیہ السلام کی شخصیت اور سیرت" کے عنوان سے منعقد عشرہ مجالس کی پہلی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید علی ہاشم عابدی نے فرمایا: اللہ نے انسان کی دنیوی و اخروی فلاح کے لئے جس آئین کو بھیجا اسے اسلام کہتے ہیں۔ لیکن آج مسلمان دین کو رسم سمجھ رہا ہے ضرورت نہیں جب کہ دین میں جو بھی احکام ہیں وہ واجب، مستحب، حرام، مکروہ یا مباح ہیں کوئی رسم نہیں. کربلا میں امام حسین علیہ السلام نے اپنی اور اپنے عزیزوں کی قربانی پیش کر کے اسلام کی عملی تصویر پیش کی کہ اگر اللہ والے بن گئے تو دنیا و آخرت کی کامیابی تمہارا مقدر ہے۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے فرمایا : امام حسین علیہ السلام نہ صرف انسان بلکہ تمام مخلوقات پر محسن خدا کا احسان ہیں۔ آپ کی پاکیزہ سیرت اور عظیم قیام میں ہر طبقہ اور رنگ و نسل کے انسان کے لئے سعادت و کامیابی کے راہ موجود ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .