۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تنظیم المکاتب

حوزہ/ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شب شہادت بانیٔ تنظیم المکاتب ؒ ہال میں مجلس عزا منعقد ہوئی، جسے مولانا شاہ رضا نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شب شہادت بانیٔ تنظیم المکاتب ؒ ہال میں مجلس عزا منعقد ہوئی، جسے مولانا شاہ رضا نے خطاب کیا۔

اطلاع کے مطابق، یوم شہادت امام محمد باقر علیہ السلام جامعہ امامیہ میں جلسہ سیرت منعقد ہوا۔ جسکا آغاز مولوی محمد تقی متعلم جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے کیا ۔ درجہ عالم (خامسہ) کے طلاب نے اپنی تقاریر میں امام عالی مقام کی سیرت کے مختلف گوشوں کو بیان کیا۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی استاد جامعہ امامیہ نے امام محمد باقر علیہ السلام کی حدیث’’دین میں تفقہ، مصیبت پر صبر اور زندگی میں میانہ روی انتہائے کمال ہے۔‘‘ کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے بیان کیا کہ جب انسان دین فہم ہوتا ہے تو شکوک و شبھات اس کےیقین و اطمینان کو متاثر نہیں کر سکتے۔

مولانا سید منور حسین رضوی انچارج جامعہ امامیہ نے امام محمد باقر علیہ السلام کی علمی سیرت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا : آپؑ نے مدرسہ کی بنیاد رکھی جس میں چار ہزار اصحاب ثقات نے تعلیم حاصل کی۔ روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے جلیل القدر صحابی جناب جابر سے فرمایا کہ تم میرے پانچویں جانشین سے ملو گے جس کا نام میرا نام ہوگا اور اس کا لقب باقر ہوگا۔ جناب جابر اکثر ’’یاباقر۔ یاباقر‘‘ کی صدا کرتے تھے کہ ایک دن آپ کی ملاقات امام محمد باقر علیہ السلام سے ہوئی تو انہیں حضورؐ کا سلام پہنچایا۔

جلسہ سیرت میں طلاب جامعہ امامیہ کے علاوہ اساتذہ جامعہ امامیہ مولانا سید محمد علی اور مولانا محمد عباس معروفی نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .