۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے باقر العلوم ؑ کی سیرت اور کردار و عمل کی وضاحت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سلسلہ امامت کی پانچویں کڑی حضرت امام محمد باقر ؑ کے یوم شہادت کے موقعہ پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

عزاداروں کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امام محمد باقر ؑ کے سیرت طیبہ اور کردار و عمل کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی، امام عالی مقام ؑ کے علمی کمالات اور تدریسی خدمات کو تاریخ اسلام کا درخشان باب قرار دیتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ اما عالی مقام ؑ سے شرف تلمذ حاصل کرنے والوں میں دنیاے اسلام کے بہت سے بلند پایہ محدثین و مفسرین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا: اکثر تفاسیر کے ماخذ اور سرچشمہ امام محمد باقر ؑ کی برگزیدہ ذات ہے آپ ؑ نے تدریسی و علمی خدمات کے ساتھ ساتھ دین و شریعت کی پاسداری اور بالادستی کے لئے حکمرانوں کے غیض و غضب سے لاپرواہ ہو کر مجاہدانہ کردار ادا کیا اور یہی راہ و روش امام ؑ کی شہادت کا محرک بنی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .