۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا جاوید زیدی

حوزہ/ شیعہ جن کو ولی خدا مانتے ہیں ان کا کمال یہ ہے کہ وہ جس چیز کا ارادہ کر لیتے ہیں وہ چیز عالم وجود میں آجاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ محسنِ انسانیت شہیدِ اعظم حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے جانثاروں کی یاد میں مجالس کے سلسلہ کا آغاز دنیا بھر کی طرح پورے ہندوستان میں میں ہوا ۔ اس موقع پر مرکز عزا لکھنو میں علماء و ذاکرین نے مجالس عزا ء سے خطاب کرتے ہوئے شہدائے کربلا کے عظیم کارناموں پر روشنی ڈالی۔

علی کالونی میں مولانا محمد عباس صاحب مرحوم کے عزا خانہ میں پہلی محرم سے مجالس کا آغاز ہو گیا ان مجالس کو مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری "ولی خدا کون؟" کے عنوان پر خطاب کر رہے ہیں۔ آج پہلی محرم کی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولی خدا کو اللہ نے تسلیم کرنے کا حکم دیا بنانے کا نہیں، ہمارا فریضہ ان کی اطاعت کرنا ۔

مولانا نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ شیعہ جن کو ولی خدا مانتے ہیں ان کا کمال یہ ہے کہ وہ جس چیز کا ارادہ کر لیتے ہیں وہ چیز عالم وجود میں آجاتی ہے۔

آخر بیان میں مولانا نے امام حسین کی مدینہ سے دردناک رخستی امام حسین علیہ السلام بیان کی جس کو سن کر عزاداروں میں گریا ہونے لگا۔

واضح رہے کہ مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری علی کالونی میں ہی امام بارگاہ ایوان محمد میں بھی عشرہ محرم کو "قران اور اہل بیت " کے عنوان پرخطاب فرما رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .