حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،املو، مبارکپور،اعظم گڑھ(اتر پردیش) ہندوستان/ تاریخ اسلام میں مرسل اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کے بعد اہل بیت علیہم لسلام پر جو سب سے پہلا ظلم ہوا وہ رسول خدا کی چہیتی بیٹی ام المصائب حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے اوپر جلتے ہوئے دروازہ کو گرانا اور جناب محسنؑ کا شکم مادر میں شہد ہونا ہے ،جس کے سبب بی بی اٹھارہ سال کی عمر میں ضعیفہ نظر آنے لگیں۔اور بابا کی شہادت کے بعد ۹۵ دنوں تک زندہ رہیں۔۳؍جمادی الثانی سنہ ۱۱ھ کو دار فانی سے عالم بقا کی طرف کوچ کر گئیں ۔اسی غمگین موقع پر اہل بیت رسول اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لئے بتاریخ ۵؍۶؍۷؍ جنوری ۲۰۲۲ء مطابق ۱؍۲؍۳؍ جمادی الثانی ۱۴۴۳ھ بروزبدھ،جمعرات،جمعہ بوقت روزانہ ۸؍بجے شب بمقام عزا خانہ ابو طالب محلّہ محمود پورہ املو ،مبارکپور ضلع اعظم گڑھ (اتر پردیش) ہندوستان سہ روزہ عظیم الشان مجالس عزائے فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جس میں پہلی مجس کو خطاب فرمائیں گے حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید حافظ ضیغم الرضوی صاحب قبلہ نجفی۔
دوسری مجلس کو خطاب فرمائیں گے حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولاناسید عروج الحسن میثم صاحب قبلہ لکھنؤ۔
تیسری مجلس کو خطاب فرمائیں گے حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولاناسید صفی حیدر صاحب قبلہ سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنؤ۔ جملہ مومنین سے شرکت کی پر خلوص اپیل کی گئی ہے۔ ہاشمی گروپ املو ،مبارکپور،اعظم گڑھ کی جانب سے ایام عزائے فاطمیہ کا یہ ساتواں عظیم الشان دور ہے۔
واضح رہے کہ املو میں انفرادی و اجتماعی طور سے گھروں میں اور امام بارگاہوں میں عقیدت و احترام کے ساتھ مسلسل ایام عزائے فاطمیہ کی مجالس کا انعقاد ہورہا ہے اور مومنین و مومنات نہایت خلوص و محبت کے ساتھ ان مجالس میں شرکت کر رہے ہیں۔اجتماعی طور سے املو ہی میں انجمن لشکر عباس (امامیہ) املو کی جانب سے بھی مجالس عزائے فاطمیہ کا تزک و احتشام کے ساتھ حسب تفصیل ذیل اہتمام کیا گیا ہے۔
رسول اسلامؐ کی وفات کے بعد جو سب سے پہلی دہشت گردی زمانے نے دیکھی وہ تھی رسول کے پارہ جگر کے گھر کا دروازہ جلا کر گرانا جس کے سبب فاطمہ ؑ کا پہلو شکستہ ہوا، پسلیاں ٹوٹ گئیں، شکم مادر میں محسن ؑ شہید ہو گئے، علی کے گلے میں ریسمان ِ ظلم باندھی گئی ۔اسی مظلومہ کی شہادت کا پرسہ رسول ؐ وآل رسول ؐ خصوصاً امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں پیش کرنے کے لئے بتاریخ ۵؍۶؍۷؍ جنوری بروز بدھ،جمعرات،جمعہ بوقتروزانہ ۶؍بجے شب بمقام امام بارگاہ بیت الحزن (پورہ محبت)املو ،مبارکپور ضلع اعظم گڑھ مجالس عزاکا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں پہلی مجلس کو خطاب فرمائیں گے ذاکر اہل بیت عالیجناب مولانا اقرار حسین خان قمی صاحب قبلہ سلطان پور۔
دوسری مجلس کو خطاب فرمائیں گے ذاکر اہل بیت عالیجناب مولانا محمد معراج صاحب قبلہ مقیم حال چنئی۔
تیسری مجلس کو خطاب فرمائیں گے ذاکر اہل بیت عالیجناب مولانا سید الحاج تہذیب الحسن صاحب قبلہ امام جمعہ رانچی جھارکھنڈ ۔ تمام مومنین سے بصد خلوص شرکت کی گزارش کی گئ ہے۔