۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا ڈاکٹر مظفر سلطان ترابی مبارکپوری

حوزہ/ رہبر ِمعظم آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نمائندۂ خصوصی برائے ہندوستان حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مہدوی پور کے زیر سرپرستی، مجمع ِرابطین ِمذاہب ‘‘ کے عنوان سے بتاریخ ۲۶؍جون تا ۲۹؍جون  ضلع غازی آباد کے آڈیٹوریم میں عظیم الشان بین الاقوامی اتحاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،اعظم گڑھ۔قومی یکجہتی اور مذہبی رواداری کی فضا قائم کرنے کی غرض سے مذہبی و سیاسی رہنما رہبر ِمعظم آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نمائندۂ خصوصی برائے ہندوستان حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مہدوی پور کے زیر سرپرستی اور حجۃ الاسلام مولانا صادق حسینی کے زیر نگرانی و حجۃ الاسلام مولانا منہال حسین کے زیر اہتمام ’’ مجمع ِرابطین ِمذاہب ‘‘ کے عنوان سے بتاریخ ۲۶؍جون تا ۲۹؍جون  ’’ نائس بوائز ‘‘ ڈاسنہ ضلع غازی آباد کے آڈیٹوریم (جلسہ گاہ) میں عظیم الشان بین الاقوامی اتحاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

قصبہ مبارکپور اور ضلع اعظم گڑھ کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ حجۃالاسلام مولانا ڈاکٹر مظفر سلطان ترابی مبارکپوری بھی اس کانفرنس میں مدعو کئے گئے ہیں ۔چنانچہ مولانا ڈاکٹر مظفر سلطان ترابی مبارکپوری چار روزہ بین الاقوامی اتحاد کانفرنس میں شرکت کے لئے غازی آباد کے لئے آج بذریعہ کیفیات اکسپریس ٹرین اعظم گڑھ سے روانہ ہو گئے ہیں۔جو اس کانفرنس میں پورے صوبہ کی نمائندگی فرمائیں گے اور اپنے قصبہ مبارکپور اور ضلع اعظم گڑھ کا نام روشن کریں گے۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .