۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
رئیس الواعظین رح فاؤنڈیشن

حوزہ/ رئیس الواعظین رح فاؤنڈیشن کی جانب سے محلہ سید واڑہ ،محمدآباد گوھنہ میں اس سال ماہ رمضان المبارک میں حسب معمول دیگر دینی و مذہبی،قومی و سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ دروس قرآن مجید،مسائل صوم و صلواۃ،مجالس وعظ و پند کے خصوصی پروگرام منعقد ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،محمدآباد گوھنہ،ضلع مئو(اتر پردیش) ہندوستان/ رئیس الواعظین رح فاؤنڈیشن کی جانب سے محلہ سید واڑہ ،محمدآباد گوھنہ میں اس سال ماہ رمضان المبارک میں حسب معمول دیگر دینی و مذہبی،قومی و سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ دروس قرآن مجید،مسائل صوم و صلواۃ،مجالس وعظ و پند کے خصوصی پروگرام منعقد ہوئے جن میں حجۃ الاسلام مولانا سید حسین جعفر وھب محمدآبادی و حجۃالاسلام مولانا منہال رضا خیرآبادی نےبحسن و خوبی تعلیمی و تدریسی خدمات انجام دیں۔

27رمضان المبارک کو دروس قرآن وغیرہ میں شریک ہونے والے طلباء و طالبات کا حجۃ الاسلام مولانا ناظم علی واعظ خیرآبادی،حجۃ الاسلام مولانا سید میثم رضا محمدآبادی ،جناب مولانا سید سرفراز حسین محمدآبادی کے زیر نگرانی امتحان لیا گیا۔اور پھر 28رمضان المبارک کو کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو خوبصورت انعامات سے نوازا گیا۔

تمام پروگرام حجۃ الاسلام مولانا منہال رضا خیرآبادی و حجۃالاسلام مولانا سید حسین جعفر وھب محمدآبادی کے زیر اہتمام بحسن خوبی انجام پذیر ہوئے۔مومنین نے بھی پروگرام کی کافی ستائش کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .