۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایرانی کلچر ہاؤس دہلی نے مجمع محققین ہند کے تین قرآنی محققین کی قدردانی کی

حوزہ/ ایرانی کلچر ہاؤس دہلی نے مجمع محققین ہند کے تین قرآنی محققین کی قدر دانی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجمع محققین ہند کے سکریٹری جناب مولانا محمد باقر رضا سعیدی صاحب نے اس سلسلے میں بتایا کہ مجمع محققین ہند کے پاس موجود ریکارڈ کے مطابق اعلی درجے کی تحقیقات میں 99 تحقیقات سے زیادہ تحقیقات قرآن کے موضوع پر تحریر کی گئی ہیں اور ان تحقیقات میں سے تین سے زیادہ تحقیقات بہت ہی اعلی پیمانے کی ہیں لیکن کیونکہ پروگرام دہلی میں منعقد ہوا لہذا فی الحال صرف ان محققین اور مصنفین کو مد نظر رکھا گیا جو دہلی کے پروگرام میں ہوں اور تشریف لا سکتے ہوں۔

انڈین ریسرچرس کاؤنسل کے سکریٹری کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین جناب مولانا منہال حسین خیرابادی، حجۃ الاسلام والمسلمین جناب مولانا ذوالفقار حسین صاحب ناگ پوری اور حجۃ الاسلام والمسلمین حافظ سید دلاور حسین عابدی صاحب علی پوری وہ محققین ہیں جنہوں نے قرآن کے سلسلے میں اہم تحقیقات انجام دی ہیں اور قرآنی مناسبت سے ہونے والے پروگرام میں ایرانی کلچر ہاؤس کی طرف سے ان کی قدر دانی کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .