۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مدرسہ جعفریہ کوپاگنج میں تقریب عشرہ فجر اور شام و ترکی میں زلزلہ کی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار

حوزہ/ مدرسہ جعفریہ کوپاگنج میں دہہ فجر کی مناسبت سے بانی انقلاب اسلامی ایران کے خدامت کا سراہا گیا،اور شام و ترکی میں حالیہ زلزلہ کی تباہی و بربادی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوپا گنج،مئو/ مدسہ جعفریہ کوپا گنج،مئو کے زہرا ہال میں ہفتہ وار تعلیمی و تدریسی پروگرام کے آخر میں اسلامی جمھوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی یاد میں تزک و احتشام کے ساتھ منائے جانے ایام دہہ فجر کی مناسبت سے ایک خصوصی پروگرام رکھا گیا جس میں طلباء و طالبات کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ حسن اخلاق اور اسلام کی زریں تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت و اہمیت کی تاکید و ترغیب دی گئی۔

حجۃ الاسلام مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپا گنج نے طلباء و طالبات سے اپنے خطاب کے دوران انقلاب اسلامی ایران کے قیام و استحکام کی راہ میں رہبر کبیر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ،آپ کے جانباز رفقاء کار اور تمام مومنین و مومنات اور علماء و مراجع کے خدمات کو سراہتے ہوئے جملہ شہدائے راہ خدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور انقلاب امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کے جلد برقراری کی بے قراری سے تمنا ظاہر کی ۔

اور آخر میں مولانا نے شام اور ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کو قرآن خوانی کے ذریعہ ایصال ثواب کیا گیا،زخمیوں کے لئے جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔اور شام و ترکی کی عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

آخر میں معمول کے مطابق، تمام مرحوم علمائے دین و مراجع و مومنین و مومنات کی ارواح کو سورہ فاتحہ سے ایصال ثواب کیا گیا۔اس موقع پر مدرسہ جعفریہ کے تمام طلباء وطالبات اور مدرسین و اراکین بھی شریک ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .