۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃالاسلام مولانا فیروز حیدر خان قمی

حوزہ/ مولانا فیراز حیدر خان نیک اخلاق و خوش کردار و ملنسار عالم تھے ۔شہر جونپور کے عوام و خواص میں مرحوم قدر و منزلت کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔ سب کے ساتھ تواضع و انکساری، حلم و برد باری سے ملنا جلنا آپ کا خاص شیوہ و طریقہ تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،اعظم گڑھ(اتر پردیش) ہندوستان/ نہایت رنج و غم کے ساتھ یہ خبر وحشت اثر سنی گئی کہ آج حجۃ الاسلام مولانا فیروز حیدر خان قمی ساکن دکھن پٹّی،ببرخان ،جونپور (اترپردیش)کا ہارٹ فیل ہوجانے سےاچانک انتقال ہو گیا۔انّا للہ وانّا الیہ راجعون۔

حجۃ الاسلام مولانا فیروز حیدر خان نے اعلی ٰ دینی تعلیم حوزہ علمیہ قم ایران سے حاصل کی تھی۔مولانا فیروز حیدر مرحوم جونپور کی معروف و مشہور شخصیت حیدر خان کے فرزند تھے۔ہمارے عزیز دوست حجۃ الاسلام مولانا سید صفدر حسین پرنسپل جامعہ امام جعفر صادقؑ جونپور کی اطلاع کے مطابق مرحوم مدرسہ حامدالمدارس پہانی میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔صاحب صلاحیت عالم دین تھے۔مرحوم نے حجۃالاسلام مولانا صفدر حسین کے دونوں بچوں کو بھی فارسی پڑھایا ہے۔

مولانا فیروز حیدر خان نیک اخلاق و خوش کردار و ملنسار عالم تھے ۔شہر جونپور کے عوام و خواص میں مرحوم قدر و منزلت کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔ سب کے ساتھ تواضع و انکساری، حلم و برد باری سے ملنا جلنا آپ کا خاص شیوہ و طریقہ تھا ۔ایک دوسرے کے دکھ و سکھ میں شریک ہوتے تھے۔آپ نے کانودر گجرات میں میں بھی کافی دینی و تبلیغی خدمات انجام دی ہیں جس کی وجہ سے آج بھی وہاں کے مومنین کے دلوں میں مرحوم کی محبت ہے۔

حجۃالاسلام مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ نے مرحوم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اور ناقابل تلافی قومی و مذہبی اور علمی نقصان قرار دیا ہے۔اور مجمع علماء وواعظین پوروانچل کے جملہ ممبران کی جانب سے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا ء کےساتھ تمام لواحقین و متعلقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و براکاتہ

شریک غم؛ حجۃالاسلام مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ
بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو،مبارکپور،اعظم گڑھ(یو پی)انڈیا
۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۱ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .