۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
مولانا محمد مہدی حسینی

حوزہ/ استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور نے کہا کہ دنیا میں جتنے بھی مسلمان ہیں وہ رسول خدا کے اعلان نبوت و رسالت کے بعد اور آنحضرت ؐ کے ذریعہ معجزات وکرامات دیکھنے کے بعد اسلام اور ایمان لائے مگر حضرت ابو طالب علیہ السلام نے اعلان نبوت و رسالت کے قبل ہی آنحضرت ؐ  میں آثار نبوت و رسالت کا مشاہدہ کرنے کے بعد ہی ایمان لا چکے تھے۔جن پر بہت سے دلائل اور آثار واضح طور پر ایمان ابو طالب ؑ کی گواہی دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، املو، مبارکپور، ضلع اعظم گڑھ (اتر پردیش) ہندوستان/ آثار کے ذریعہ موثر کی پہچان ہوا کرتی ہے۔دنیا میں جتنے بھی مسلمان ہیں وہ رسول خدا کے اعلان نبوت و رسالت کے بعد اور آنحضرت ؐ کے ذریعہ معجزات وکرامات دیکھنے کے بعد اسلام اور ایمان لائے مگر حضرت ابو طالب علیہ السلام نے اعلان نبوت و رسالت کے قبل ہی آنحضرت ؐ میں آثار نبوت و رسالت کا مشاہدہ کرنے کے بعد ہی ایمان لا چکے تھے۔جن پر بہت سے دلائل اور آثار واضح طور پر ایمان ابو طالب ؑ کی گواہی دیتے ہیں۔مثال کے طور پر ایک سال مکہ میں زبردست فحط ُپڑا ،حضرت ابو طالبؑ نے حکم دیا کہ ان کے بھتیجے (پیغمبر اسلا م) کو جو ابھی شیر خوار ہی تھے لایا جائے ۔حضرت ابو طالب ؐ اپنے شیر خوار بھتئجے کو لے کے کعبہ کے سامنے کھڑے ہو گئے اور تضرع و زاری کے ساتھ اس بچے کو تین مرتبہ آسمان کی جانب بلند کیا اور ہر مرتبہ کہا پروردگار! اس بچے کا حق کا واسطہ ہم پر برکت والی بارش نازل فرما ۔کچھ دیر نہ گزری تھی کہ ایسی بارش ہائی کہ ہر طرف جل تھل ہو گیا۔رحمۃ للعالمین کے صدقہ میں مخلوق خدا کی جان میں جان آگئی۔

ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام مولانا محمد مہدی حسینی استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور نے بتاریخ ۱۶؍نومبر بوقت ۱۰؍بجے دن مجلس سویم برائے ایصال ثواب غلام سرور مرحو م منعقدہ بمقام امامباڑہ ایوان ابو طالب محلہ پورہ خواجہ مبارکپور خطاب کے دوران کیا۔آخر میں مولانا نے حضرت سکینہ بنت الحسین ؑ کے مصائب بیان کئے جس کو سن کر سامعین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام الحاج مولانا ابن حسن املوی واعظ، مولانا محمد مہدی پیش امام مسجد ابو طالب پورہ خواجہ، الحاج ماسٹر امیر حیدر کربلائی،الحاج اعجاز حیدر کربلائی،عابد حسین،علی گوہر،معصوم علی،محمد موسیٰ،حسن عسکری،ریاض باقر،جرار حسین سمیت کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

آثار کے ذریعہ موثر کی پہچان ہوا کرتی ہے، مولانا محمد مہدی حسینی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .