۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا حسین جعفر وہبؔ

حوزہ/ تاریخ گواہ ہے کہ جنگ احد میں اللہ نے رسول خدا کو حکم دیا کہ ناد ِعلی یعنی علیؑ کو پکارو۔اور حدیث و تفسیر و تاریخ کی کتابوں سے یہ ثابت ہے کہ تمام انبیاء و اوصیاء اولیاء و خلفاء اور مومنین صالحین و صدیقین نے مشکل و مصیبت کے وقت میں حضرت علی علیہ السلام کو مدد کے لئے پکارا ہے اور مولا نے ہر ایک کی مشکلوں کا آسان فرمایا اور سب کی مدد فرمائی ہے اور آج بھی مدد فرماتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،اعظم گڑھ/ مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام حلال المعضلات یعنی مشکل کشائے کائنات ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ جنگ احد میں اللہ نے رسول خدا کو حکم دیا کہ ناد ِعلی یعنی علیؑ کو پکارو۔اور حدیث و تفسیر و تاریخ کی کتابوں سے یہ ثابت ہے کہ تمام انبیاء و اوصیاء اولیاء و خلفاء اور مومنین صالحین و صدیقین نے مشکل و مصیبت کے وقت میں حضرت علی علیہ السلام کو مدد کے لئے پکارا ہے اور مولا نے ہر ایک کی مشکلوں کا آسان فرمایا اور سب کی مدد فرمائی ہے اور آج بھی مدد فرماتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام مولانا سید حسین جعفر وہب ؔ محمد آبادی نے نوجوانان کمیٹی املو خاص ،مبارکپور ،اعظم گڑھ کے زیر اہتمام بتاریخ ۱۳؍رجب بروز منگل بوقت ۸؍بجے شب بمقام صحن مسجد صاحب الزما ن ؑ املو خاص منعقد سالانہ جشن مولود کعبہ میں خطاب کے دوران کیا۔

مولانا نے مزید فرمایا کہ اسلام تو چاہتا ہے کہ ہر مسلمان دوسرے مصیبت زدہ انسان کا خواہ کسی قوم و مذہب و ملک و ملت کا ہو مشکل کشا و مددگار ہونا چاہئیے۔خداکی عبادت کے ساتھ خلق خدا کی خدمت و نصرت کرنا یہی اصل دین اسلام ہے۔ جب ہر مسلمان کو مشکل کشا اور حسب توفیق حاجت روا ہونا لازم ہے تو خلیفۃالمسلمین ،امیر المومنین ،یعسوب الدین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو مشکل کشا و حاجت روا کہنے اور پکارنے میں کسی کو تامّل کیوں؟جبکہ اکثر مسلم ممالک امریکہ و اسرائیل و برطانیہ سے مدد مانگنےمیں کوئی شرک و شرم محسوس نہیں کرتے ۔

پروگرام کا آغاز مولانا حسن عباس شہیدی کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔اور سرفراز علی ،معراج حسین جعفری،گلریز جعفری،شاہد حسن،وسیم جعفری،شاکر ھسین،محمد ظفر،شیخ مرتضیٰ،مولانا آل عبا،عرفان عابدیغازی پوری،مولانا میثم شہیدی دہلوی،مولانا عون عباس امبیڈکر نگر،نعیم آغا،حسن عباس شہیدی،وغیرہ نے بارگا امامت میں منظون نذرانۂ عقیدت پیش کئے۔نظامت کے فرائض عرفان عابدی مانٹوی غازی پوری نے بحسن و خوبی انجام دئیے۔

اس موقع پر حجۃالاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ ، مولانا محمد اعظم قمی ،مولانا محمد مہدی اصفہانی،مولانا عون محمد نجفی بطور مہمان خصوصی موجود رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .