۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
املو، مبارکپور،ضلع اعظم گڑھ (اتر پردیش) ہندوستان

حوزہ/ حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت کے مطابق نبی کریم ؐ نے فرمایا کہ’’  میں آل ابراہیم ہوں اور میرا بھائی علی ابن ابی طالب ؑآل عمران ہے‘‘۔یاد رہے کہ حضرت ابو طالب کا اصلی نام عمران ہے اور کنیت ابو طالب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، املو، مبارکپور/ قرآن مجید میں ارشاد رب العزت ہورہا ہے کہ ’’ بے شک اللہ نے انتخاب کیا آدم ؑ کا اور نوح ؑ کا اور آل ابراہیمؑ کا اور آل عمرانؑ کا تمام عالمین میں سے‘‘ (پارہ ۳،رکوع ۱۲) دو انتخاب انفرادی ہے یعنی دو شخصیتوں کا انتخاب ہے اور دو انتخاب نسلوں کا ہے جن کو اللہ نے منتخب کر لیا ہے۔

زیر بحث بات یہ ہے کہ بعض لوگوں کو حضرت آدم ؑ و نوح ؑ اور آل ابراہیم ؑ کے انتخاب پر تو اتفاق ہے ۔تینوں کو صحیح مانتے ہیں انکار صرف آل عمران سے ہے۔یعنی آل عمران سے مراد کون ہیں اس میں اختلاف کرتے ہیں۔ جب کہ حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت کے مطابق نبی کریم ؐ نے فرمایا کہ’’  میں آل ابراہیم ہوں اور میرا بھائی علی ابن ابی طالب ؑآل عمران ہے‘‘۔یاد رہے کہ حضرت ابو طالب کا اصلی نام عمران ہے اور کنیت ابو طالب ہے۔

ان خیالات کا اظہار ذاکر اہل بیت ؑ حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹر سید کاظم مھدی عروج جونپوری نے صحن ِ روضۂ امام حسین علیہ السلام محلّہ املو مبارکپور ضلع اعظم گڑھ (اتر پردیش) ھندوستان میں شہیدان ِ کربلا و اسیران ِ کربلا کی یاد میں مھدی آرمی املو کی جانب سے منعقد خمسۂ مجالس کی  پہلی مجلس کو ’’ ایمان ابو طالب ‘‘ موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مھدی آرمی املو کی جانب سے ِ روضۂ امام حسین علیہ السلام محلّہ املو مبارکپور کے وسیع و عریض صحن میں خمسۂ مجالس کے انعقاد کا پہلا دور ہے جس میں بلا تفریق مذہب و ملت تمام لوگوں سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔
اس موقع پر روضہ کی  رنگ برنگ کے برقی قمقموں سےخوبصورت سجاوٹ کی گئی ۔ واضح رہے کہ املو میں روضہ امام حسینؑ نوابین اودھ کی جانب سے بنوائی گئی قدیم شاہی تاریخی عمارت ہے۔ 

پرو گرام کا آغاز نور الحسن کربلائی و محمد حسن و رضی حسن کی سوز خوانی سے ہوا۔ آخر میں انجمن حسینیہ املو کے ممبران نے نوحہ خوانی کی۔اس موقع پرمولانا ابن حسن واعظ املوی،  مولانا جرار حسین،مولانا محمد عباس،مولانا حسن عباس،مولانا حسن اختر،ڈاکٹر شاھد،حاجی عاشق حسین،زاھد حسین،ماسٹر شجاعت علی،ماسٹر قیصر رضا،اظہارلحسن،محمد حیدر،وسیم جعفری،مختار معصوم وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .