۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری

حوزہ/ یہی ولایت، آئمہ معصومین کے بعد فقہاء کو حاصل جسے ولی فقیہ یا رہبر معظم کہتے ہیں۔ بغیر ولایت کے کوئی بھی  عمل قابل قبول نہیں ، چاہے وہ نماز ہو یا روزہ، حج ہو یا جہاد، ہر عمل میں ولایت کا ہونا واجب ہے ۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ علی کالونی لکھنو میں عزاخانہ مرحوم مولانا محمد عباس صاحب میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے ولی خدا کون؟ کے عنوان پر خطاب کے دوران مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری نے کہا کہ حقیقی ولی خدا وہی ہے کہ جس کے عمل پر قران کی آیتیں نازل ہوں۔

مولانا موصوف نے آیت "انما ولیکم اللہ" کو سرنامہ سخن قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ بیشک اللہ کا ولی خدا ہے اور اسکا رسول ہے اور وہ مؤمنین خاص ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکات دیتے ہیں۔

مولانا جاوید حیدر زیدی نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ یہی ولایت، آئمہ معصومین کے بعد فقہاء کو حاصل جسے ولی فقیہ یا رہبر معظم کہتے ہیں۔ بغیر ولایت کے کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں ، چاہے وہ نماز ہو یا روزہ، حج ہو یا جہاد، ہر عمل میں ولایت کا ہونا واجب ہے ۔

آخر میں مولانا نے آمد کربلا کے دردناک مصائب بیان کرے جس کو سن کر مومنین نے خوب گریا کیا۔

عزاخانہ ایوان محمد علی کالونی میں بھی مولانا موصوف کا ہی بیان "قران اور اہل بیت" کے عنوان پر جاری ہے آج دوسری محرم کی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قران اور محمد میں کوئی فرق نہیں قران نھی نور، محمد بھی نور، قران بھی اللہ کی طرف سے آیا ا محمد بھی اللہ کی طرف سے آے، قران بھی ہادی محمد بھی ہادی، بس ایک فرق ہے قران اور محمد میں کہ اللہ نے قران جیسا کوئی قران نہیں بنایا لیکن محمد جیسے ١٣ محمد بناے جن کو اہل بیت کہتے ہیں۔ مولانا نے جناب مسلم بن عقیل کے مصائب بیان کیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .