۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا مختار حسین جعفری

حوزہ/ علامہ سید مختار حسین جعفری نے سلسلہ مجالس سید الشھداء علیہ السلام میں اپنے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا کہ اس دور میں صحیح معنی میں تب ہی عزاداری قائم کی جا سکتی ہے کہ جب یہ عزاداری ہمیں زمانے کے امام کی نصرت پر آمادہ کر سکے۔

حوز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر کے معروف عالم دین و مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری نے حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) جموں میں محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کی عشرہ مجالس سے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا کہ اس دور میں صحیح معنی میں تب ہی عزاداری قائم کی جا سکتی ہے کہ جب یہ عزاداری ہمیں زمانے کے امام کی نصرت پر آمادہ کر سکے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو اس بات کی ترغیب دلانے کی کوشش کی اصل مقصد عزاداری کو سمجھنے کی کوشش کریں تاکہ عزاداری جعلی رسومات سے نکل کر میدان عمل میں تمام مسلمانوں کے لیئے مشعل راہ قرار پا سکے۔

مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح صرف نماز پڑھ لینا کافی نہیں ہے بلکہ نماز کا قیام ضروری ہے اسی طرح عزاداری سید الشھداء علیہ السلام بھی قیام طلب ہے اور جب تک عزاداری قائم نہیں ہوگی تب تک یہ مثمر ثمر نہیں ہو سکتی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .