۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ علی رضا رضوی

حوزہ/ دین اسلام میں تمام تر وسعت، گہرائی اور ہمہ جہتی کے اعتبار سے زندگی کا مکمل دستور اور ضابطہ موجود ہے جو عبادات اور مخصوص اعمال کی ادائیگی تک محدود نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شہدائے کربلا ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام عشرہ محرم الحرام کی تیسری مجلس عزاء سے خطیب اہلبیت علیہم السلام مولانا سید علی رضا رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادیان میں اسلام کے پاس انسان کی ذاتی اور داخلی اصلاح و ترمیم کا جامع انتظام موجود ہے اسلام نے انسان کو صرف مان لینے اور قبول کرلینے کا حکم نہیں دیا بلکہ انسان سے عقل و حکمت کے دروازے پر دستک دینے کا بھی تقاضہ کیا ہے وہ انسان سے اس بات کا مطالبہ اور تقاضہ کرتا ہے کہ پہلے اپنی داخلی زندگی اور پھر معاشرتی زندگی کو حکمت و منطق کے ذریعہ سنوارے اور اپنے کردار کی ادائیگی میں شعوری طور پر سعی و کوشش کرے۔

تصویری جھلکیاں: عشرہ مجالس امام بارگاہ شہداء کربلا انچولی

علامہ علی رضا رضوی کا کہنا تھا پیغمبرِ اسلام اور ان کی مطہر آل علیہم السلام نے انسان کو حقیقی انسان اور پھر مسلمان بنانے کے لئے بے شمار مشقتیں برداشت کیں تاکہ ایک حقیقی مسلمان انسان خدا کی بندگی اس طریقے پر انجام دے سکے جسکا خدا متقاضی ہے۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں تمام تر وسعت، گہرائی اور ہمہ جہتی کے اعتبار سے زندگی کا مکمل دستور اور ضابطہ موجود ہے جو عبادات اور مخصوص اعمال کی ادائیگی تک محدود نہیں بلکہ اسلام کی نظریاتی و فکری پختگی انسان کو اس کی کمزوریوں کی جانب متوجہ کرنے کے بعد اصلاح، کردار و معاشرہ سازی کی دعوت دیتی ہے تاکہ جو افراد اسلام کے ترجمان ہیں وہ ہر عیب اور کمزوری سے پاک نظر آئیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .