۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
بین الحرمین

حوزہ/ صوبہ قزوین کی یونیورسٹیوں میں رہبر معظم کی نمائندگی کرنے والی تنظیم کے سربراہ نے کہا: تاریخ انسانی میں کسی بھی تحریک نے امام حسین علیہ السلام کی تحریک کے مانند دلوں کو منقلب نہیں کیا اور نہ ہی اس تحریک کے مانند کسی تحریک نے انسان میں عزت، آزادی، جذبات اور مساوات کی روح پھونکی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین حسین حیدری نے قزوین میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: وہ واقعات و سانحے جو یوم عاشورہ اور سید الشہداء (ع) کی شہادت اور ان کے اصحاب کے ساتھ پیش آئے اور اس کے بعد جو کچھ ہوا ان کے کردار اور تعلیمات کا اگر درست تجزیہ کریں اور اہل بیت علیہم السلام کے طرز عمل اور مقام و مرتبہ کو دیکھیں تو ہم ان کی بہتر پیروی کر سکتے ہیں۔

صوبہ قزوین کی یونیورسٹیوں میں رہبر معظم کی نمائندہ تنظیم کے سربراہ نے مزید کہا: دینی اور سماجی فرائض اور ذمہ داریوں کے میدان میں ہمیں کربلا سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور امام حسین علیہ السلام کے عاشورا کے سلسلے میں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا چاہیے تاکہ ہم خدا سے کہہ سکیں کہ ہم نے اپنا وظیفہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا: امام حسین علیہ السلام کا قیام کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ اس میں بہت سے درس پوشیدہ ہیں۔

صوبہ قزوین کی یونیورسٹیوں میں رہبر معظم کی نمائندگی کرنے والی تنظیم کے سربراہ نے کہا: تاریخ انسانی میں کسی بھی تحریک نے امام حسین علیہ السلام کی تحریک کے مانند دلوں کو منقلب نہیں کیا اور نہ ہی اس تحریک کے مانند کسی تحریک نے انسان میں عزت، آزادی، جذبات اور مساوات کی روح پھونکی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .