۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ناظر عباس تقوی

حوزہ/ آج ہمارے حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ کربلا والوں کے بتائے ہوئے راستوں  پر چلتے ہوئے نفرتوں کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں کو جاری رکھیں یہی کربلا کا پیغام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین و خطیب علامہ ناظر عباس تقوی نے عشرہ محرم الحرام کی تیسری مجلس سے جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین نے ظلم و بربریت اور شعائر دین کی کھلم کھلا خلاف ورزی استہزا اور یزید کے باطل اقتدار کے خلاف کلمہ حق بلند کیا اور جان کا نذرانہ پیش کر کے قیامت تک کے لئے حق اور باطل کے درمیان ایک حد فاصل قائم کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ کربلا والوں کے بتائے ہوئے راستوں  پر چلتے ہوئے نفرتوں کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں کو جاری رکھیں یہی کربلا کا پیغام ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .