۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ آج ساری دنیا میں شمع حسینی کے پروانے پیغام حسینی کو عام کرنے میں مصروف ہیں اگر مسلمان سمجھ لیں تو کربلا سارے مسلمانوں کو متحد کرنے کا عظیم پلیٹ فارم ہے فرزند رسول سب کے لٸے ہیں اور ان کی قربانی بھی ساری انسانیت کے لٸے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ بوتراب امام بارگاہ عزیزآباد میں محرم الحرام کی نویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ امام حسین کی یاد منانا کسی ایک گروہ سے مخصوص نہیں بلکہ امام حسین کا ذکر اور یاد ساری انسانیت مناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ساری دنیا میں شمع حسینی کے پروانے پیغام حسینی کو عام کرنے میں مصروف ہیں اگر مسلمان سمجھ لیں تو کربلا سارے مسلمانوں کو متحد کرنے کا عظیم پلیٹ فارم ہے فرزند رسول سب کے لٸے ہیں اور ان کی قربانی بھی ساری انسانیت کے لٸے ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .