۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
دفتر قائد قم پانچویں مجلس

حوزہ / قرآن و اہلبیت علیہم السلام کے ساتھ متمسک رہنے میں ہی تمام انسانوں کی نجات ہے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کرنی چاہئے اور قرآن میں تفکر و تدبر کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی شعبہ قم المقدس کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کی پانچویں مجلس عزا کا انعقاد حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا صحن جواد الائمہ (ع) میں ہوا۔ جس میں مختلف علمائے کرام، طلاب عظام اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

خطیب کریمہ اہلبیت حجۃ الاسلام والمسلمین سید شفقت علی نقوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف صرف شیعوں کا امام نہیں بلکہ تمام عالم انسانیت کے امام ہیں۔ تمام مخلوقات کیلئے امام کی اطاعت واجب ہے۔

انہوں نے کہا: محرم الحرام فکری انقلاب کا مہینہ ہے، جب تک قوم میں فکری انقلاب نہیں آئے گا ترقی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلبیت علیہم السلام کے سامنے تمام انسان برابر ہیں بندہ جیسا بھی ہو اسے در اہلبیت سے ہدایت اور نجات ملتی ہے۔ قرآن و اہلبیت علیہم السلام کے ساتھ متمسک رہنے میں ہی تمام انسانوں کی نجات ہے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کرنی چاہئے اور قرآن میں تفکر و تدبر کرنا چاہئے۔

حجۃ الاسلام سید شفقت علی نقوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام کے عزادار کیلئے معیوب بات ہے کہ اسے قرآن پڑھنا نہ آتا ہو اور وہ قرآن پر توجہ نہ دے۔ شیعہ جہاں بھی ہو اسے سب سے بہتر ہونا چاہئے، شیعہ ڈاکٹر ہو، طالب ہو، انجینئر ہو جس ادارے میں بھی اسے وہاں سب سے بہتر اور اچھا انسان بننا چاہئے۔

انہوں نے کہا: والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کی اسلامی تربیت کریں۔ دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو قرآن اور دین کی تعلیم بھی دلائیں اور بچیوں کو بچپن سے ہی پردے کی تعلیم دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .