۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ غلام عباس رئیسی

حوزہ / علامہ غلام عباس رئیسی نے محرم الحرام کی مناسبت سے مجمع سیدالشہداء العالمیہ قم میں منعقدہ مجلسِ عزا سے خطاب میں کہا: اپنے دل کو عاشق حسین علیہ السلام بنانا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ غلام عباس رئیسی نے محرم الحرام کی مناسبت سے مجمع سید الشہداء العالمیہ قم میں منعقدہ مجلسِ عزا سے خطاب میں کہا: اپنے دل کو عاشق حسین علیہ السلام بنانا چاہئے اور جب ہم عاشق حسین ؑ ہوں گے تو پھر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا: امام حسین علیہ السلام نے قیام کیا تاکہ دین مبین اسلام کو بچا سکیں۔ ابراہیم ابن طلحہ نے امام سجاد علیہ السلام سے پوچھا کربلا میں کون جیتا کون ہارا؟ تو امام علیہ السلام نے فرمایا: اذان کا وقت ہونے دو؛ اگر اذان دی گئی تو سمجھ لینا ہم جیت گئے اور اور اگر اذان نہیں ہوئی تو سمجھ لینا یزید جیت گیا"۔ یعنی امام سجاد علیہ السلام فرما رہے ہیں کہ یزید کا ہدف دین کو مٹانا تھا۔

علامہ رئیسی نے مزید کہا: معاشرے کو اسلام سے دوبارہ کفر کی طرف لے جانے کے لئے سب سے پہلے دشمنانِ خدا کا منصوبہ یہ تھا کہ مسلمان اسلام سے بے خبر رہیں اور صحیح معنوں میں اسلام لوگوں تک نہ پہنچے۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا: مسلمانوں کو حقیقتِ اسلام سے دور رکھنے کے لئے سب سے پہلے حدیث پر پابندی لگائی گئی؛ اس کے لئے کتنے بہانے کئے گئے۔ اگر اس وقت پابندی نہ لگائی ہوتی تو آج یہ ساری جعل سازیاں نہ ہوتیں اور حدیث کا دروازه بند ہونے سے قرآن فہمی اور اہل بیت فہمی کا دروازہ بند نہ ہوتا کیونکہ در حقیقت دشمنوں کا ہدف امتِ اسلام کو جاہل بنانا تھا جو حدیث پر پابندی لگا کر آسانی سے پورا ہوا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .