۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ناظر عبّاس 

حوزہ/ کربلا وہ آفاقی تحریک ہے جو رہتی دنیا تک جاری رہے گی اور شاہ شہیدان کربلا حضرت امام حسین ہر اہل حق ہر اہل صفا کے دل میں تا قیامت منور رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ عشرہ محرم کی تیسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عبّاس نے قرآن و اہل بیت کی تعلیمات اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ابو تراب حیدر کرار امیر المومنین حضرت علی بعد از نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے افضل اس لیے ہیں کہ سورہ رعد کی آیت 43کے مطابق اللہ نے اپنے ساتھ علی کو گواہ رسول بنایا ہے اور مولا علی کرم اللہ وجہہ کے پاس پوری کتاب قرآن کریم کا علم ہے۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ کربلا وہ آفاقی تحریک ہے جو رہتی دنیا تک جاری رہے گی اور شاہ شہیدان کربلا حضرت امام حسین ہر اہل حق ہر اہل صفا کے دل میں تا قیامت منور رہیں گے۔

مزید بیان کرتے ہوئے کہا لوگوں کو اگر جینا ہے تو اُن سے جڑ جائیں جو مرے نہیں ہیں چودہ سو سال بعد بھی ان دنوں اُن کی یاد ان کے غم ان کے ذکر میں اتنے بڑے بڑے اجتماعات صرف پاکستان ہی میں نہیں پوری دنیا میں ان کی حیات ابدی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جو امام مظلوم سے آخر وقت تک جڑے رہے وہ بھی حیات جاوداں پا گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .