۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ/ کربلا وہ آفاقی تحریک ہے جو رہتی دنیا تک جاری رہے گی اور شاہ شہیدان کربلا حضرت امام حسین ہر اہل حق ہر اہل صفا کے دل میں تاقیامت منور رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم کی تیسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے قرآن و اہل بیت کی تعلیمات اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ابو تراب حیدر کرار امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ بعد از نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے افضل اس لیے ہیں کہ سورہ رعد کی آیت 43کے مطابق اللہ نے اپنے ساتھ علی کو گواہ رسول بنایا ہے اور مولا علی کرم اللہ وجہہ کے پاس پوری کتاب قرآن کریم کا علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کربلا وہ آفاقی تحریک ہے جو رہتی دنیا تک جاری رہے گی اور شاہ شہیدان کربلا حضرت امام حسین ہر اہل حق ہر اہل صفا کے دل میں تاقیامت منور رہیں گے۔

مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اگر جینا ہے تو اُن سے جڑ جائیں جو مرے نہیں ہیں چودہ سو سال بعد بھی ان دنوں اُن کی یاد ان کے غم ان کے ذکر میں اتنے بڑے بڑے اجتماعات صرف پاکستان ہی میں نہیں پوری دنیا میں ان کی حیات ابدی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جو امام مظلوم سے آخر وقت تک جڑے رہے وہ بھی حیات جاوداں پا گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .