۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ڈاکٹر محمد لطیف مطہری

حوزہ/ اگر معاشرے میں اسلامی اقدار کی پاسداری نہ ہو تو وہ ماڈرن جاہل معاشرہ ہے۔امام حسین علیہ السلام نے اسلامی اقدار کی حفاظت کی خاطر نہ فقط اپنی قربانی پیش کی بلکہ اپنے سارے عزیزوں کو بھی اسلام اور اسلامی اقدار کی سر بلندی کی خاطر قربان کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کچورا کنڈور میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے جناب حجۃ الاسلام ڈاکٹر شیخ محمد لطیف مطہری نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے خواب غفلت میں پڑے ہوئے معاشرے کو بیدار کرنے کے لئے اپنی اور اپنی عزیزوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ زیارت اربعین کے مطابق امام حسین علیہ السلام نے اسلامی معاشرے کو جہالت ،نادانی،ذلت، پستی، گمراہی اور ضلالت سے نکالنے کی خاطر اپناسب کچھ اسلام پر قربان کر دیا۔

انہوں نے کہا اگر معاشرے میں اسلامی اقدار کی پاسداری نہ ہو تو وہ ماڈرن جاہل معاشرہ ہے۔امام حسین علیہ السلام نے اسلامی اقدار کی حفاظت کی خاطر نہ فقط اپنی قربانی پیش کی بلکہ اپنے سارے عزیزوں کو بھی اسلام اور اسلامی اقدار کی سر بلندی کی خاطر قربان کر دیا۔ امام حسین علیہ السلام کی اہلبیت نے اسیری اور ظلم و ستم کو برداشت کیا لیکن ذلت، پستی اور ننگ و عار کو قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ اگر انسان تعلیم کی زیور سے آراستہ ہو لیکن اسلامی اقدار کی اسے پرواہ نہ ہو۔معاشرے میں موجود معروف اور منکرات ،برائی اور نیکی ،اچھے اور برے میں تشخیص نہ کر سکے یا اس کے مطابق نیکی اور گناہ برابر ہو تو وہ ماڈرن جاہل ہے۔

انہوں نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ مومن کبھی بھی زیارت اربعین کو ترک نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی میڈیا آج اربعین واک سے ڈر کر اس کا بائیکاٹ کر رہا ہے کیونکہ اگر دنیا کو حسین بن علی علیہ السلام کے بارے میں علم ہو تو پوری دنیا یہ کہتا ہوا اربعین واک میں شامل ہو گا۔ "انسان کو بیدار تو ہو لینے دو/ ہر قوم پکاری گی ہمارے ہیں حسین۔"

انہوں نے کہا کہ امام زمان عج کی ظہور کے لئے فقط دعا کرتے نہیں رہنا چاہیے بلکہ ان کے ظہور کے لئے زمینہ فراہم کرنا ہمارے اوپر لازم ہیں۔امام زمان عج کو بہترین تربیت یافتہ افراد کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .