اتوار 16 فروری 2025 - 20:19
حضرت امام مہدی (عج) کے یاور بننے کے لیے نائب امام زمانہ کی اطاعت ضروری ہے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین خجستہ نے کہا: حقیقت یہ ہے کہ جو شخص حضرت مہدی (عج) کا یاور بننا چاہتا ہے، اسے صبر کے ساتھ حق کے راستے پر ثابت قدم رہنا ہو گا۔ اسے اس بات کی استطاعت حاصل کرنی ہو گی کہ امام کے ساتھ صبر و استقامت کے ساتھ رہے اور ان کی معیت میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر محی آباد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین خجستہ نے ایام ولادت امام زمان (عج) کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: یقیناً ہم سب یہ چاہتے ہیں کہ امام زمان (عج) کے خاص یاروں میں شامل ہوں۔ امام کے یار ۳۱۳ افراد سے زیادہ ہوں گے، لیکن ان کے کمانڈر یہی ۳۱۳ افراد ہیں۔ لیکن اب ہمیں کیا کرنا چاہیے کہ ہم بھی ان ۳۱۳ افراد میں شامل ہوں؟

انہوں نے کہا: جو کوئی حضرت مہدی (عج) کا یاور بننا چاہتا ہے، اسے نائب امام زمان (عج) کی اطاعت کرنی ہو گی تاکہ سپاہ حضرت میں جگہ پا سکے۔ اگر ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ظہور کے وقت ہم حضرت کی اطاعت کریں گے یا نہیں، تو ہمیں اپنے موجودہ حالات کو دیکھنا ہو گا کہ آج ہم نائب امام زمان، یعنی رہبر معظم حضرت خامنہ ای کی کتنی اطاعت کر رہے ہیں۔ امام زمان (عج) کی غیبت میں ہمیں اس کی مشق کرنی چاہیے۔

حجت الاسلام والمسلمین خجستہ نے حق کے راستے میں استقامت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: حقیقت یہ ہے کہ جو شخص حضرت مہدی (عج) کا یاور بننا چاہتا ہے، اسے صبر کے ساتھ حق کے راستے پر ثابت قدم رہنا ہوگا۔ اسے اس بات کی استطاعت حاصل کرنی ہوگی کہ امام کے ساتھ صبر و استقامت کے ساتھ رہے اور ان کی معیت میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا: حق کے راستے میں صبر کرنا واقعی مشکل ہے۔ اسی لیے امام باقر علیہ السلام نے فرمایا: "اگر لوگ جان لیتے کہ حضرت قائم (عج) کے قیام کے وقت کیا ہو گا تو ان میں سے اکثر یہ پسند کرتے کہ وہ انہیں نہ دیکھیں۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha