۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ حسن ظفر

حوزہ/ جناب سید الشہداء نے مدینے سے نکلتے وقت ہی اعلان کر دیا تھا کہ میرا قیام ذاتی خواہشات کے لیے نہیں بلکہ نظام کو بچانے کے لیے نانا کی شریعت کو تحریفات سے بچانے کے لیے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے بوتراب امام بارگاہ عزیز آباد میں محرم الحرام کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ واقعہ کربلا نے اسلام سے ملوکیت اور آمریت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے الگ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جناب سید الشہدا نے مدینے سے نکلتے وقت ہی اعلان کر دیا تھا کہ میرا قیام ذاتی خواہشات کے لیے نہیں بلکہ نظام کو بچانے کے لیے نانا کی شریعت کو تحریفات سے بچانے کے لیے ہے فرزند رسول اور آپ کے رفقا کی قربانیاں تاریخ بشریت کے ماتھے کا جھومر ہیں کربلا انسانیت کی نجات کا روشن راستہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .