۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
کربلا میں نمایندہ  آیت اللہ العظمیٰ سیستانی

حوزہ/نمایندہ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی حجت الاسلام والمسلمین سید احمد صافی نے حکومتی اعلیٰ قیادت کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لیے ضرروری ہے کہ نوجوان طبقہ کو اہمیت دیں اور ان کے لیے روزگار کے مواقع اور مناسب ماحول فراہم کرنے کو اولین ترجیح دیں، یہی وہ طبقہ جس پر ملک کی تعمیر کے لیے اعتماد کیا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نمایندہ حجت الاسلام والمسلمین اور امام جمعہ کربلا سید احمد صافی نے حکومتی اعلیٰ قیادت کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کے لیے ضرروری ہے کہ نوجوان طبقہ کو اہمیت دیں اور ان کے لیے روزگار کے مواقع اور مناسب ماحول فراہم کرنے کو اولین ترجیح دیں، یہی وہ طبقہ جس پر ملک کی تعمیر کے لیے اعتماد کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان طبقے کو اہمیت دیں اور ان کے لیے ہر طرح کا ماحول مہیا کریں کیونکہ یہی وہ سرگرم طبقہ ہے جس پر حال اور مستقبل میں ملک کی تعمیر کے سلسلہ میں اعتماد کیا جا سکتا ہے، بعض کاموں کے مواقع ایسے ہیں جہاں نوجوانوں کی طاقت کو معین ایریا دیا جانا ضروری ہے، تاکہ یہ نوجوان موقع سے فائدہ اٹھا کر معاشرے کے لیے اچھا کام کر سکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .