حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی کے دفتر نے انتخابات کے بارے میں ایک پیغام جاری کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم
اعلی دینی قیادت ہر ایک کی آنے والے انتخابات میں شعورانہ اور ذمہ دارانہ شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، اس میں موجود کچھ خامیوں کے باوجود ملک کے مستقبل کے لیے یہ ہی سب سے محفوظ راستہ ہے اور امید ہے کہ مستقبل ماضی سے بہتر ہو گا اور انہی (انتخابات) کے ذریعے ملک کو انتشار اور سیاسی رکاوٹوں کے پاتال میں گرنے کے خطرے سے بچایا جا سکتا ہے۔
ووٹروں کو ماضی کے تجربات سے سبق سیکھنا چاہیے اور اپنے ووٹوں کی قدر و قیمت اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ان کے اہم کردار سے آگاہ رہنا چاہیے، تاکہ وہ اس اہم موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ریاست کی انتظامیہ میں حقیقی تبدیلی لائیں اور بدعنوان اور نااہل ہاتھوں کو اس کے اہم ڈھانچے سے دور ہٹا دیں، اور ایسا کرنا بالکل ممکن ہے بشرطیکہ باشعور افراد مل کر مؤثر طریقے سے انتخابی عمل میں حصہ لیں اور اپنے اختیار کو بہتر طریقے سے استعمال کریں، بصورت دیگر سابقہ پارلیمنٹ کی ناکامیاں اور اس سے پیدا ہونے والی حکومتیں پھر سے تشکیل پائیں گی، اور اس وقت پچھتاوے کا وقت بھی نہیں ہو گا۔ اعلی دینی قیادت آج پھر اُسی بات پر زور دیتی ہے کہ جو اس نے گزشتہ انتخابات سے پہلے کہی تھی کہ وہ کسی امیدوار یا پارٹی کی بالکل بھی حمایت نہیں کرتی، اور یہ سب ووٹروں کے اطمینان اور ان کی رائے پر منحصر ہے۔
لیکن دینی قیادت اس بات پر زور دیتی ہے کہ وہ اپنے انتخابی حلقوں میں امیدواروں کے کردار کی اچھی طرح سے جانچ پڑتال کریں اور ان میں سے صرف نیک اور ایماندار امید وار کو منتخب کریں، کہ جو عراق کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کا خواہاں ہو اور اس کی اصل اقدار اور اعلیٰ مفادات کا امین ہو۔ لہذا نااہل افراد، بدعنوانی میں ملوث لوگوں، عراقی عوام کی اقدار پر یقین نہ رکھنے والوں، اور پالیمنٹ کی کرسی کو غیر آئینی کاموں کے لیے استعمال کرنے والوں کو بااختیار بناتے سے ہوشیار رہیں کہ جو ملک کے مستقبل کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔
دینی قیادت نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ انتخابات کے منتظمین کو چاہیے کہ وہ پرسکون اطمینان بخش انتخابی ماحول میں انتخابات کے انعقاد کے لیے کام کریں اور پیسے، غیر قانونی ہتھیاروں اور بیرونی مداخلت کے مضر اثرات سے اسے دور رکھیں، اور انتخابی عمل کی شفافیت کا مکمل خیال رکھیں اور ووٹروں کے ووٹوں کی حفاظت کریں، کیونکہ یہ ان کے پاس امانت ہیں۔ بیشک اللہ ہی کامیابی دینے والا ہے۔
(21/صفر/1443 ہجری) - (29/9/2021)
دفتر سید سیستانی (دام ظلہ) - نجف اشرف۔
![آیت اللہ العظمی سیستانی کا عراق میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں پیغام آیت اللہ العظمی سیستانی کا عراق میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں پیغام](https://media.hawzahnews.com/d/2021/10/01/4/1223623.jpg)
حوزہ/ نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی کے دفتر نے انتخابات کے بارے میں ایک پیغام جاری کیا ہے۔
-
اقوام متحدہ کے سفیر کی نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی کے ساتھ ملاقات
حوزہ/ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینس پلیشرٹ نے حضرت آیت اللہ علی سیستانی سے ملاقات کی جس میں بہت سارے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
ایوان بالا میں ووٹوں کی خرید و فروخت انتہائی شرمناک معاملہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے وطن عزیز پاکستان میں یونین کونسل کے الیکشن سے لے کر ایوان بالا تک ضمیروں…
-
اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے منعقدہ کانفرنس غیر قانونی اور مجرمانہ تھی، عراقی تجزیہ کار
حوزہ/ عراقی سیاسی تجزیہ کار محمد علی الحکیم نے کہا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے شمالی عراق اربیل شہر میں منعقدہ کانفرنس،غیر قانونی…
-
نوجوان وہ طبقہ ہےجس پر ملک کی تعمیر کے لیے اعتماد کیا جا سکتا ہے، امام جمعہ کربلا
حوزہ/نمایندہ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی حجت الاسلام والمسلمین سید احمد صافی نے حکومتی اعلیٰ قیادت کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لیے ضرروری ہے کہ نوجوان…
-
آیا قانون سازی کے ذریعہ آبادی پر قابو ممکن ہے؟
حوزہ/ سوال یہ بھی پیدا ہوتاہے کہ اگر بڑھتی ہوئی آبادی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ ہے تو پھر مرکزی حکومت ’ نئی آبادی پالیسی‘ کے نفاذ میں دلچسپی…
-
امام جمعہ نجف اشرف کا دو ٹوک بیان؛ عراق میں جب تک شیعہ ہیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات ناممکن ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے کہا کہ اگر پوری دنیا بھی اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول لائے لیکن شیعہ ایسا نہیں کریں گے اور جب تک خطے میں…
-
حوزہ نیوز ایجنسی کے خبرنگار کے انتخابات سے متعلق پوچھے گئے سوالات اور آیت اللہ علوی گرگانی کا جواب
حوزہ / مرجع تقلید آیت اللہ علوی گرگانی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے خبرنگارکی طرف سے انتخابات سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیئے ہیں۔
-
رہبر انقلاب اسلامی:
بعض ممالک، جن کا نظام اکیسویں صدی میں بھی قبائلی طرز پر چل رہا ہے، کہتے ہیں کہ ایران کے انتخابات ڈیموکریٹک نہیں!
اسلامی جمہوریہ ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات اور شہری و دیہی کونسلوں کے چھٹے انتخابات سے قبل رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ کی شام ٹیلی ویژن سے براہ راست…
-
ایران میں پولنگ شروع/رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ووٹ کاسٹ کرلیا
حوزہ/مجلس شورای اسلامی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات کیلئے ووٹنگ آج صبح ایران کےمقامی…
آپ کا تبصرہ