۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے وطن عزیز پاکستان میں یونین کونسل کے الیکشن سے لے کر ایوان بالا تک ضمیروں کی خرید و فروخت ہوتی ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور جامعہ خاتم النبیین کے پرنسپل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایوان بالا میں ووٹوں کی خرید و فروخت انتہائی شرمناک معاملہ ہے بدقسمتی سے وطن عزیز پاکستان میں یونین کونسل کے الیکشن سے لے کر ایوان بالا تک ضمیروں کی خرید و فروخت ہوتی ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ جو عوام کے نمائندے اپنی اہلیت اور لیاقت کی بجائے ووٹوں کو خرید و فروخت اور دھمکی اور دھاندلی کے ذریعے منتخب ہوکر ایوانوں میں پہنچیں وہ عوام کی خدمت کی بجائے کرپشن پر بھرپور توجہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی انتخابی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے جس کے ذریعے آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور انتخابات کے دوران ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب قوم پر نااہل انسانوں کو مسلط کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ملک میں غربت افلاس اور طبقاتی تفریق عروج پر ہے۔

آخر میں کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ الیکشن کمیشن بلا تفریق آئین کی دفعہ 62 اور 63 کی روشنی میں اہل اور باکردار نمائندوں کے انتخاب کا راستہ فراہم کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .