۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علامہ شیخ نقی حیدری

حوزہ/ انتظامیہ کی جانب سے خالصہ سرکار کے نام پر مخصوص علاقوں پر زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انتظامیہ کا دہرا معیار سِخت تشویشناک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں جمعہ کے ہزاروں کےاجتماع سےخطاب کرتے ہوئے علامہ شیِخ نقی حیدری نے کہا گلگت بلتستان کی تمام زمینیں یہاں کے عوام کی ملکیت ہیں، انتظامیہ کی جانب سے خالصہ سرکار کے نام پر مخصوص علاقوں پر زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انتظامیہ کا دہرا معیار سِخت تشویشناک ہے۔ کنوداس واٹر ٹینکی اور ملحقہ عوامی زمینوں پر قبضہ اور تعمیرات پر انتظامیہ کی خاموشی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ کسی ایک شخص کے گزرنے کو بنیاد بنا کر مذہبی ایشو قراد دیکر بگروٹ ہاسٹل سے ملحقہ ملکیتی زمینوں میں تعمیرات پر پابندی کو جنگل کا قانون سمجھتے ہیں۔ صوبائی حکومت فوری ایکشن لیتے ہوئے بگروٹ ہاسٹل سے ملحقہ علاقے میں تعمیرات پر رکاوٹیں دور کرے۔

انہوں نے کہا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ میرٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے لیکن انتظامیہ میں بعض متعصب افراد نے منصوبہ بندی کے تحت ملت کو دیوار سے لگانے کی سازش کی ہے، محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں کی تمام اہم پوسٹوں میں من پسند افراد کو نوازنا اور یکطرفہ فیصلے تشویشناک اور علاقے کے خلاف بڑی سازش ہے۔ صوبائی حکومت فی الفور ٹوٹس لیتے ہوئے عدل وانصاف کے تقاضے پورے کرے۔

انہوں نے مذید کہا بعض اداروں میں اہم پوسٹوں پر دس دس سالوں سے براجمان اہلکار مسائل پیدا کر رہے ہیں، ان کا فوری تبادلہ کیا جائے۔

انہوں نے مذید کہا گلگت بلتستان کی مارکیٹوں میں مضر صحت اشیاء کی بھرمار اور ہوٹلوں سمیت اہم مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات بیماریوں میں اضافے کا سبب ہیں حکومت اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضروری اقدامات کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .